سیاست

Weather Update Today: دہلی-این سی آر میں مسلسل بارش سے موسم خوشگوار، اگلے 4 دن کے لیے بارش کا الرٹ جاری

دہلی اور این سی آر (Delhi-NCR) کے لوگوں کی جمعہ کی صبح کچھ الگ ہی انداز میں شروع ہوئی۔ جہاں پچھلے کئی دنوں سے امس بھری گرمی نے لوگوں کو بے حال کر رکھا تھا، وہیں اب بادلوں کی مہربانی سے فضا میں ٹھنڈک گھل گئی ہے۔ بدھ کی رات سے ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش دیکھنے کو ملی، جس سے موسم تو خوشگوار ہو گیا، لیکن اس کے ساتھ کچھ پریشانیاں بھی سامنے آئیں۔

سڑکوں پر پانی جمع

بارش نے لوگوں کو گرمی سے تو راحت دی، لیکن سڑکوں پر جگہ جگہ پانی بھر جانے اور ٹریفک جام نے روزمرہ کی زندگی کو قدرے مشکل ضرور بنا دیا ہے۔ دفتر جانے والوں کو پانی میں سے ہو کر گزرنا پڑا، جبکہ کئی جگہ گاڑیاں گھنٹوں جام میں پھنسی رہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ بارش کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ٹریفک اور گڈھوں کی تصاویر شیئر کرتے نظر آئے۔

موسم محکمہ کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات (IMD) نے واضح کیا ہے کہ فی الحال دہلی-NCR میں بادلوں کی مہربانی جاری رہے گی۔ اگلے چار دنوں تک وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی۔ آج یعنی جمعہ کو بھی آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور بجلی چمکنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

درجہ حرارت میں کمی سے موسم مزید خوشگوار

بارش کے باعث درجہ حرارت کچھ نیچے آیا ہے۔ دہلی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 26 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، لیکن بارش کی وجہ سے فضا میں نمی برقرار رہے گی، جس کے سبب حبس بھی ہو سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: آزادی کے بعد صرف 1,218 دن میں سردار پٹیل نے وہ کر دکھایا جو سب کو ناممکن لگتا تھا: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کے جغرافیائی، سیاسی…

6 minutes ago

PMModi pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: وزیر اعظم مودی سمیت کئی لیڈروں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر پیش کی خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا،…

30 minutes ago

Mercury drops to 20.7°C, a 75-year low: دہلی میں بارش سے 75 سال کا ٹوٹا ریکارڈ ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 20.7 ڈگری پر پہنچا

دہلی-این سی آر میں آج آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہنے اور دن میں دھوپ…

3 hours ago

Major Fire in Delhi’s Mangolpuri: دہلی کے منگول پوری میں خوفناک آتشزدگی، 4 افراد کی موت، متعد افراد زخمی

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جمعہ کی رات تقریباً 9:30 بجے آگ لگنے کی اطلاع…

3 hours ago