قومی

PM Modi expresses grief over Pramila Tai Medhe’s passing: وزیر اعظم مودی نے راشٹریہ سیویکا سمیتی کی سربراہ پرمیلا تائی میڈھے کے انتقال پر کیا گہرے دکھ کا اظہار

وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹریہ سیویکا سمیتی کی پرمکھ سنچالیکا (چیف ڈائریکٹر) محترمہ پرمیلا تائی میڈھے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سماج اور قوم کی تعمیر میں اُن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی آئندہ نسلوں کے لیے، خصوصاً خواتین کی بااختیاری اور سماجی شمولیت کے میدان میں، ایک تحریک کا ذریعہ ہے۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے پرمیلا تائی میڈھے جی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ انھوں نے لکھا کہ ’’راشٹریہ سیویکا سمیتی کی پرمکھ سنچالیکا محترمہ پرمیلا تائی میڈھے جی کی رحلت سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ ان کی پوری زندگی معاشرے اور قوم کی خدمت کے لیے وقف تھی۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں ان کی انمول شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں ایشور ان کے اہل خانہ اور مداحین کو صبر دے۔ اوم شانتی!‘‘

واضح رہے کہ پرمیلا تائی میڈھے طویل عرصے سے راشٹریہ سیویکا سمیتی سے وابستہ تھیں، جو کہ خواتین کے لیے ایک نظریاتی، تربیتی اور سماجی تنظیم ہے اور جسے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی خواتین ونگ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ انھوں نے ہندوستانی تہذیب، ثقافت اور خواتین کی تعلیم و تربیت کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں سمیتی نے دیہی و شہری علاقوں میں خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے کئی منصوبے شروع کیے، جن میں تعلیم، صحت اور خود روزگار کے پروگرام شامل تھے۔ پرمیلا تائی نہ صرف ایک سرگرم سماجی کارکن تھیں بلکہ وہ ایک اعلیٰ منتظم بھی مانی جاتی تھیں جنھوں نے تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم کیا اور ہزاروں خواتین کو قیادت کے لیے تیار کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

6 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

6 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

7 hours ago