-بھارت ایکسپریس
RSS Leader Dattatreya Hosabale in Rajasthan: راجستھان کے جے پور میں ان دنوں راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کا پروگرام چل رہا ہے۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے آرایس ایس کے جنرل سکریٹری دتا تریہ ہوسبولے بھی پہنچے ہیں۔ اس پروگرام میں آئے آرایس ایس کے اراکین اور بی جے پی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے دتاتریہ ہوسبولے نے کہا کہ بھارت میں گائے کا گوشت کھانے والوں کی بھی گھر واپسی ہوسکتی ہے، کیونکہ بھارت میں رہنے والا ہرشخص پیدائشی ہندو ہے۔
نیوز ایجنسی ’دینک بھاسکر‘ کی رپورٹ کے مطابق، آرایس ایس لیڈر دتا تریہ ہوسبولے نے کہا کہ ہندوستان میں رہنے والی 600 سے زیادہ قبائل کہتے تھے کہ ہم الگ ہیں، ہندو نہیں ہیں، ہندوستان مخالف طاقتوں نے ان کو اکسایا تھا، اس پر گولولکر جی نے کہا کہ کسی کے لئے بھی دروازے بند نہیں ہیں، کیونکہ ہم ‘وسودھیو کٹمبکم’ (پوری دنیا ایک خاندان ہے) کو مانتے ہیں۔
‘دماغ نہیں، دل چاہئے’
پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے دتا تریہ ہوسبولے نے مزید کہا کہ سنگھ کو سمجھنے کے لئے دماغ نہیں، دل چاہئے، صرف دماغ سے کام نہیں چلے گا۔ کیونکہ دل ودماغ بنانا ہی سنگھ کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج سنگھ کا اثرہندوستان کی قومی زندگی میں ہے۔
‘قوم پرست ہے سنگھ’
پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے آرایس ایس جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسبولے نے کہا کہ سنگھ نہ تو دایاں بازو ہے اورنہ ہی بایاں باوز۔ بلکہ وہ قوم پرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں رہنے والے سبھی شہری ہندو ہیں، کیونکہ ان کے آباء واجداد ہندو تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے عبادت کا طریقہ الگ ہوسکتا ہے، لیکن ان سبھی کا ڈی این اے ایک ہے۔
‘بھارت بنے گا وشو گرو’
آرایس ایس لیڈر دتا ترے ہوسبولے نے کہا کہ سبھی کی اجتماعی کوششس سے ہی ہندوستان ایک دن وشو گرو بن کر دنیا کی قیادت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سنگھ ہندوستان کے تمام مذاہب اور فرقوں کو ایک سمجھتا ہے۔ ہوسبولے نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے قیام میں آرایس ایس کا اہم کردار رہا ہے۔ اس پروگرام میں راجستھان کی سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے، بی جے پی کے سابق ریاستی صدر ڈاکٹر مہیش چندر شرما، اشوک پرنامی اور اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریہ بھی موجود تھے۔
-بھارت ایکسپریس
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…