-بھارت ایکسپریس
Hurriyat leader Qazi Yasir:جموں کشمیرمیں غیر قانونی قبضہ پر لگاتار کارروائی کی جارہی ہے۔ جموں کشمیر انتظامیہ کے ذریعہ غیر قانونی قبصہ سے سرکاری زمین کو خالی کرایا جارہا ہے۔ اس تناظر میں جموں کشمیر انتظامیہ نے حمعرات کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں حریت لیڈر قاضی یاسر کے شاپنگ کمپلیکس کو منہدم کردیا۔
حکام نے کہا کہ شاپنگ کمپلیکس سرکاری زمین پر قاضی یاسر نے غیر قانونی طور پر تعمیر کیا تھا۔ جس کی وجہ سے اسے مسمار کر کے کمپلیکس میں موجود دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
حکام نے بدھ کو سری نگر میں ۴۰ کنال اراضی کو واپس لے لیا ہے، جس پر سری نگر کے مولانا آزاد روڈ پر واقع نیڈس ہوٹل کے مالکان نے قبضہ کررکھا تھا۔
جموں و کشمیر پیپلز ڈیمو ڈیموکریٹک پارٹی کی موجودہ سربراہ مفتی سعید کی بیٹی محبوبہ مفتی نے مرکز میں بھاریتہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنمائی والی حکومت پر تجاوزات مخالف انتظامیہ کے ذریعہ جموں کشمیر کے لوگوں پر ظلم کرنے اور انہیں ان کے گھروں سے بے گھر کرنے کا الزام لگایا ہے۔ محبوبہ مفتی نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی تجاوزات مخالف مہم کو کشمیر وادی کے لوگوں کے خلاف ایک ‘اسلحہ’ کی شکل میں استعمال کررہی ہے۔ جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس حملہ کے خلاف لڑنے کے لئے یونین ٹیریٹری کے لوگوں سے متحد ہونے کی گزارش کی۔
-بھارت ایکسپریس
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…