قومی

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے کی سوانح عمری کی شاندار تصویر کشی، سینڈ آرٹسٹ کا دلکش کارنامہ: دیکھیں خاص ویڈیو

نییشنل نیوز چینل  ’بھارت ایکسپریس‘  کئی ماہ کی تیاری کے بعد اب لوگوں کے گھروں تک پہنچ چکا ہے۔ دہلی کے ہوٹل انداز (ورلڈ آف حیات) میں بدھ کی شام لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران  ’بھارت ایکسپریس‘  نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے کی زندگی پر مبنی سینڈ آرٹ کو پیش کیا گیا۔ سینڈ آرٹسٹ نے ریت پر سینئر صحافی کے خوابوں کے پرواز کو پیش کیا۔

لانچنگ تقریب میں ملک کے معروف ومشہور صحافی ادے شنکر مہمان خصوصی کے طورپر شامل ہوئے اورچینل کو لانچ کیا۔ اس موقع پر’بھارت ایکسپریس‘  نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے بھی موجود رہے۔

واضح رہے کہ  ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے پہلے ‘تہلکہ’ گروپ اور سہارا گروپ میں سی ای او اور ایڈیٹر ان چیف کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں۔ وہ ‘بزنس ورلڈ’ میگزین کے ساتھ ایڈیٹوریل ایڈوائزر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ سینئر صحافی اوپیندررائے کی قیادت والے بھارت ایکسپریس نیوز چینل میں کئی بڑے چہرے شامل ہوچکے ہیں، جس میں سوربھ سنہا، سینئر صحافی رادھے شیام، انوراگ سنگھ، منوج تومر، سدیش تیواری، مشہور پرائم ٹائم اینکر ادیتی تیاگی اور بزنس دنیا کے سینئر صحافی ہیمنت گھئی وغیرہ بطور خاص شامل ہیں۔

 

ان پلیٹ فارم پر نظرآئے گا بھارت ایکسپریس

’بھارت ایکسپریس‘ ملک کے سبھی اہم ڈی ٹی ایچ اور کیبل نیٹ ورک پر دستیاب ہے۔ ٹاٹا پلے کے چینل نمبر 535، ڈش ٹی وی کے چینل نمبر 671 اور ویڈیو کان ڈی ٹی ایچ کے 753 نمبر پر دیکھا جاسکتا ہے۔

صحافت کے بنیادی اقدار کو زندہ رکھے گا بھارت ایکسپریس

’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک  اردو، ہندی اور انگریزی میں عوام تک تمام خبریں پہنچائے گا۔ سینئر صحافی اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے تمام پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   Bharat Express News Channel Launch: انتظار ختم، لانچ ہوا ’بھارت ایکسپریس‘، اب آپ ہوں گے تمام خبروں سے باخبر

واضح رہے کہ اوپیندر رائے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نام سے میڈیا گروپ لانچ کررہے ہیں۔ اپنے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربات کواب وہ اپنی ذاتی میڈیا گروپ کو طاقتور بنانے میں استعمال کریں گے تاکہ سماج میں صحافت کے سماجی شعورکی حالت، سمت ورفتاراوراس کے اقدار کو برقرار رکھا جاسکے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

9 mins ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

37 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

1 hour ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago