سیاست

UP Politics:انتشار برپاکرنےوالوں کو کیوں جواب دیا جائے، اکھلیش کے ‘شودر’ والے سوال پر سی ایم یوگی نے دیا جواب

UP Politics:سوامی پرساد موریہ کے رام چریت مانس والے  بیان پر سیاست اپنے عروج پر ہے۔ اب سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) کے درمیان زبانی  جنگ شروع ہو گئی ہے۔ لکھنؤ میں اکھلیش یادو نے اپنے آپ کو ‘شودر’ بتایا تھا ساتھ ہی سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ سے پوچھا تھا کہ کیا وزیر اعلیٰ بتائیں گے کہ کیا میں ‘شودر’ ہوں”۔ ان کے اس سوال پر اب  وزیر اعلیٰ نے ان کا جواب دیا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا تھا، ’’ہمارے وزیر اعلیٰ یوگی ہیں جو ایک ادارے سے آئے ہیں۔ ان کی ایک  تاریخ رہی ہے۔ میں رام چرت مانس (Ramcharitmanas Controversy) اور شودر پربراہ راست پوچھوں گا کہ ایوان میں بتائیں کہ شودر کون کون ہیں۔ یہ ہمارا اور آپ کا سوال نہیں ہے، مذہبی لوگوں کا سوال ہے۔ انہوں نے مزید کہا، “ہم توبھگوان وشنو کے تمام اوتاروں میں یقین رکھتے ہیں، ہم ایوان میں پوچھیں گے۔ جس لفظ کو لے کر ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ میں اس حوالے سے ایوان میں سوالات کروں گا۔

سی ایم یوگی نے اکھلیش یادو کو نشانہ بنایا

ریاست کے وزیر اعلیٰ نے اکھلیش یادو کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے سوال کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا، “جواب ان کو دینا چاہیے جو جواب  کوسمجھ سکیں۔ میں  انہیں جواب دونگاجب  انہیں میرے جواب کی  ضرورت ہو گی ۔ انتشار پھیلانے والوں کو کیا جواب دیا جائے۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے یہ تمام باتیں کہیں۔

یہ مسئلہ ترقی کے مسئلے سے توجہ ہٹانے کے لیے اٹھایا گیا

سماج وادی پارٹی کی جانب سے سوامی پرساد موریہ نے رام چریت مانس کا مسئلہ اٹھایا۔ اب اس کو لے کر ریاست میں سیاست تیز ہوگئی ہے۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے رام چرت مانس پر کہا، “رام چرت مانس کا مسئلہ اس لیے اٹھایا جا رہا ہے تاکہ  حکومت  نے جو  ترقتی  کی ہے ،اس مسئلہ سے لوگوں کی توجہ ہٹائی جا سکے۔ جن لوگوں کا یوپی کی ترقی میں کوئی حصہ نہیں ہے وہ جان بوجھ کر اس مسئلے کو اٹھا رہے ہیں۔ ان  کی شناخت کا بحران بنا ہواہے۔ اس لیے اب رام چریت مانس کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

11 hours ago