قومی

BJP-RSS Tension: اندریش کمار کے بیان سے آرایس ایس کی کنارہ کشی، کل موہن بھاگوت اور سی ایم یوگی کی ہوگی ملاقات

راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) نے قومی ایگزیکٹیو کے رکن اندریش کمارکے بیان سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اندریش کمارکا بیان آرایس ایس کا باضابطہ موقف نہیں ہے۔ اندریش کمارنے اپنے بیان میں بی جے پی کی سیٹیں کم ہونے کے پیچھے کی وجہ تکبراورغروربتایا تھا۔ اس درمیان مانا جا رہا ہے کہ آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اوریوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہفتہ کے روزملاقات ہوگی۔ آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت فی الحال سنگھ ایجوکیشن گروپ کی میٹنگ کے سلسلے میں گورکھپورمیں ہیں۔ گورکھپور یوگی آدتیہ ناتھ کا آبائی انتخابی حلقہ بھی ہے۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ ہفتہ کے روزگورکھپورمیں سنگھ سربراہ اورسی ایم یوگی کے درمیان اہم ملاقات ہوسکتی ہے۔

اندریش کمار نے جمعرات کو جے پور میں کہا تھا کہ تکبر نے بی جے پی کو 241 سیٹوں پر روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا  تھا کہ رام سب کے ساتھ انصاف کرتے ہیں۔ 2024 کے لوک سبھا الیکشن کو ہی دیکھ لیجئے، جنہوں نے رام کی بھکتی کی، لیکن ان میں دھیرے دھیرے غرور آگیا۔ اس پارٹی کو سب سے بڑی پارٹی بنا دیا، لیکن جو اس کا مکمل حق ملنا چاہئے، جو طاقت ملنی چاہئے بھگوان نے تکبرکی وجہ سے روک دیا۔

آرایس ایس لیڈر اندریش کماریہیں نہیں رکے، انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے رام کی مخالفت کی انہیں تو بالکل بھی طاقت نہیں دی۔ ان میں سے کسی کو بھی طاقت نہیں دی۔ سب مل کربھی نمبر-1 نہیں بن سکے، نمبر 2 پر کھڑے رہ گئے۔ اس لئے بھگوان کا انصاف عجیب نہیں ہے، یہ حقیقت اوربہت لطف اندوز ہونے والا ہے۔ اندریش کمارکے اس بیان نے سیاست میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

قابل ذکرہے کہ اس بارلوک سبھا الیکشن 2024 میں بی جے پی کوکئی ریاستوں میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ سیٹوں کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کی 80 سیٹوں میں سے بی جے پی صرف 33 سیٹوں پرجیت پائی ہے۔ وہیں مغربی بنگال اور مہاراشٹر میں بھی بڑی ہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گزشتہ الیکشن کے مقابلے اس باربی جے پی کوصرف اترپردیش میں 29 سیٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Muharram 2024: شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وژزیر اعظم مودی کو لکھا خط، محرم کے جلوسوں کو لے کر کیا یہ بڑا مطالبہ

خط میں وزیر اعظم  مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیسا کہ آپ…

3 hours ago

NEET Paper Leak: نیٹ پیپر لیک معاملہ کے تحت سی بی آئی بیور جیل پہنچی، 13 ملزمین کو روبر بٹھاکر کئے سوالات

سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران، تقریباً سبھی ملزمین نے سنجیو کمار عرف…

3 hours ago

PM Modi On Ravindra Jadeja Retirement: رویندر جڈیجہ کی ریٹائرمنٹ پر وزیر اعظم مودی نے کیا ٹویٹ، کہا- آپ…

رویندر جڈیجہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنی ریٹائرمنٹ کی معلومات دی تھی۔ اس پوسٹ…

5 hours ago