اسپورٹس

Danni Wyatt Wedding: وراٹ کوہلی کو ڈینی وائٹ  نے کیا تھاپرپوز! اپنی جنس پرست گرل فرینڈ سےکرلی شادی

انگلینڈ کی قومی خواتین کرکٹر ڈینی وائٹ وہی کھلاڑی ہیں۔ جنہوں نے تقریباً 10 سال قبل وراٹ  کوہلی کو ٹویٹ کے ذریعے پرپوز کیا تھا۔ اب اس نے اپنی ہم جنس پرست گرل فرینڈ جارجی ہوج سے شادی کر لی ہے۔ ان کی شادی کی تقریب 10 جون کو لندن کے چیلسی اولڈ ٹاؤن ہال میں ہوئی۔ وائٹ اور جارجی نے 2019 میں جنوبی افریقہ میں منگنی کی اور تب سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہی تھی ۔ ڈینی وائٹ نے اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور وہ اپنے ساتھی کے ساتھ مسکراتے ہوئے نظر آئیں۔ دونوں نے بوسہ دے کر ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ کمنٹ سیکشن میں شیفالی ورما اور ہرلین دیول سمیت کئی مشہور شخصیات نے وائٹ اور جارجی کو اس خاص موقع پر مبارکباد دی ہے۔

ڈینی وائٹ کی ساتھی کیا کرتی ہیں ؟

ڈینی وائٹ کی جیون ساتھی جارجی ہوج لندن میں رہتی ہیں اور پیشے کے لحاظ سے فٹ بال ایجنٹ ہیں۔ جارجی اس وقت سی اے اے بیس نامی کمپنی میں خواتین کے فٹ بال کی سربراہ ہیں۔ یہ ایک ایسی ایجنسی ہے جو فٹ بال کے کھلاڑیوں کو کیریئر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ جارجی اکثر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ڈینی وائٹ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہی ہیں۔

ڈینی وائٹ کا وراٹ کوہلی سے تعلق

یہ سال 2014 کی بات ہے جب ڈینی وائٹ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے وراکٹ  کوہلی کو پرپوز کیا تھا۔ لیکن جیسے ہی وائٹ کوہلی  اور جارجی کی شادی کی خبر سامنے آئی، لوگوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس موضوع پر میمز شیئر کرنا شروع کر دیاتھا۔ وائٹ  اس لیے بھی سرخیوں میں رہیں کیونکہ گزشتہ سال انہیں WPL نیلامی میں کسی فرنچائز نے نہیں خریدا تھا۔ اس پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔

ڈینی وائٹ کا کیریئر

ڈینی وائٹ نے اپنے کیریئر میں انگلینڈ کی جانب سے 156 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں ۔جس میں انہوں نے 2726 رنز بنائے اور 46 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اس دوران انہوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 2 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔ انگلینڈ کے لیے 110 ون ڈے میچوں میں 1,907 رنز بنانے کے علاوہ انہوں نے باؤلنگ کرتے ہوئے 27 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ وہ اب تک صرف 2 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Plea on Delhi Pollution: دہلی میں فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ کا طنزیہ تبصرہ، کہا-’’امید ہے آپ موسم کا لطف اٹھا رہے ہوں گے‘‘

عدالت عالیہ نے آلودگی کے لیے صرف پرالی جلانے کو ذمہ دار ٹھہرانے پر سوال…

53 minutes ago

Amit Shah launches Mission Uttarakhand: امت شاہ نے ’مشن اتراکھنڈ‘ کا کیا آغاز، مسلسل تیسری بار بی جے پی حکومت بنانے کے لیے 65 سے زیادہ سیٹوں کا ہدف

اتراکھنڈ یومِ تاسیس کی تقریب میں کانگریس اور راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے…

1 hour ago

PM Modi meets Suryakumar Yadav: وزیراعظم مودی سے سابق بھارتی ٹی-20 کپتان سوریہ کمار یادو اور ان کے اہل خانہ کی ملاقات

سوریہ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔…

1 hour ago

Supreme Court refuses suspend Tarun Tejpal 10 Year Sentence: ترون تیج پال کو سپریم کورٹ سے ایک اور جھٹکا، 10 سال کی سزا پر روک لگانے سے انکار

وہیں گوا حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹرجنرل تشارمہتا نے ترون تیج پال کی…

2 hours ago