قومی

Mohan Bhagwat On Samaveda in Urdu: اب گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دے گا آر ایس ایس، موہن بھاگوت نے عبادت کرنے سے متعلق کہی یہ بڑی بات

Samaveda In Urdu: آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے دہلی کے علاوہ لال قلعہ احاطے میں چاروں ویدوں میں سے ایک ’سام وید‘ کا اردو ترجمہ لانچ کیا۔ یہ کسی وید کا اب تک کا پہلا اردو ترجمہ ہے۔ مشہور فلم ڈائریکٹر اقبال درانی نے اس سے متعلق نئی دہلی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ اس موقع پر موہن بھاگوت نے کہا کہ خدا کی عبادت کا طریقہ لوگوں کا الگ ہوسکتا ہے، لیکن ان کا ارادہ ایک ہی ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ مذہب الگ الگ راستے ہیں، جو لوگ ایک ہی ہدف تک پہنچنے کے لئے اپناتے ہیں۔

موہن بھاگوت نے کہا کہ کچھ زمین، کچھ پانی اور کچھ آگ کی پوجا کرتے ہیں، لیکن سبھی مذہب ایک ہی ہدف یا منزل تک لے جاتے ہیں۔ اسے برادریوں کے درمیان دشمنی یا جدوجہد کی وجہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔ دراصل، جمعہ (17 مارچ) کو آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے اسکرین رائٹراورفلمسازاقبال درانی نے ہندومذہب کے چار ویدوں یا ایک ’سام وید‘ کے پہلے اردو ترجمہ کے اجراء پرتبصرہ کیا۔ ’سام وید‘ کو مذہب کا ایک بنیادی متن سمجھا جاتا ہے۔

’سام وید‘ کے اردو ترجمہ کے اجرا کے موقع پر اسٹیج کا منظر۔

آرایس ایس سربراہ نے کیا یہ دعویٰ

یہ تقریب دارالحکومت دہلی میں واقع لال قلعہ میں منعقد کی گئی تھی۔ اس دوران موہن بھاگوت نے کہا کہ بھلے ہی لوگ کئی طرف سے ایک پہاڑ پر چڑھیں اورایک ہی بلندی پرپہنچیں گے۔ دنیا اس وقت تشدد سے بھری ہوئی ہے۔ خدا کی عبادت کے لئے راستے الگ الگ ہوسکتے ہیں، مقصد اورارادہ وہی رہتا ہے۔ ہمیں پوجا (عبادت) کے مختلف طریقوں پر نہیں لڑنا چاہئے۔

مشہور فلم ڈائریکٹر اقبال درانی نے ’سام وید‘ کا اردو ترجمہ کیا ہے، جس کا اجرا آر ایس ایس موہن بھاگوت کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

’سام وید‘ کا اردو میں ہوا ترجمہ

مشہور فلم ڈائریکٹراقبال درانی نے ’سام وید‘ کا اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ کتاب عشق کا ترانہ ہے، جسے ہرکسی کو پڑھنا چاہئے۔ اقبال درانی نے کہا کہ مغل بادشاہ شاہجہاں کے بیٹے کے ذریعہ دارا شکوہ نے ’اپنشدوں‘ کا اردو میں ترجمہ کرنے کا کام شروع کیا تھا، لیکن اس کی کوشش کے کامیاب ہونے سے پہلے ہی اس کے بھائی اورنگ زیب نے اس کا قتل کردیا تھا۔ اس سمت میں کام 400 سال سے رکا ہوا تھا۔ اب وزیراعظم نریندرمودی کی نگرانی میں ہندو دھرم گرنتھوں (ہندو صحیفوں) کا اردو میں ترجمہ کرنے کی نئی کوشش کی جا رہی ہے۔

   -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

38 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

1 hour ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago