Maharastra: مہاراشٹر کے ناگپورمیں آج جمعرات کے روز راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سربراہ موہن نے نیشنل کینسرانسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نتن گڈکری، نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس سمیت کئی سینئر لیڈران موجود رہے۔ اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اورآرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے اسپتال کا پورا جائزہ بھی لیا۔ ودربھ علاقہ میں کھولے گئے اس کینسراسپتال سے لوگوں کی کافی مدد ہوگی، کیونکہ اس علاقے کی عوامی آبادی زیادہ ہے۔ اس اسپتال میں کینسر کے علاوہ علاج کے لئے جدید تکنیک کا استعمال کیا جائے گا۔
حالانکہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اس دوران یہاں آنے والے تھے، لیکن کسی وجہ سے انہیں اپنا ناگپور کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ امت شاہ کے دورے کو دیکھتے ہوئے یہاں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے۔
خواب دیکھنا اور اسے پورا کرنے میں کافی فرق
نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کے موقع پر موہن بھاگوت نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ”خواب دیکھنا اور اسے پورا کرنے میں کافی فرق ہوتا ہے۔ لیکن عزم مصمم ہوتو پورا ہوتا ہے۔ سنگھ کے سیوم سیوک جب ایسا کرتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔ “ پٹنہ میں ایک طیارہ حادثہ کا ذکر کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے بتایا کہ کیسے سیوم سیوک سنگھ نے وہاں پر کام کیا تھا۔ اس کی سراہنا کی گئی۔ اچھا لگا۔ آج بھی اچھا لگ رہا ہے۔
25 سال پہلے دیکھا تھا خواب
مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے یہ ادارہ کھولنے کا خواب دیکھا تھا۔ نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ سہولیات سے لیس ہونے والا ہے۔ اس ادارے میں 470 بیڈ ہونے والے ہیں۔ ملک میں پہلی بار بچوں کے لئے 125 بستروں والا خصوصی وارڈ بنایا گیا ہے۔ یہ ادارہ 60 ایکڑ میں پھیلا ہوا ہے اور اس کے 10 فلور ہونے والے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…