-بھارت ایکسپریس
100th Man Ki Baat: گزشتہ دنوں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دہلی واقع جامع مسجد علاقے میں جہاں کھانا کھایا تھا، اب وہیں پر بی جے پی وزیراعظم نریندر مودی کے 100ویں ’من کی بات‘ پروگرام کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ لوگوں کو اس کے لئے مدعو بھی کیا جا رہا ہے۔ یہاں ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر لوگ وزیراعظم مودی کے ’من کی بات‘ کی سنیں گے۔ واضح رہے ہ یہ انعقاد دہلی بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس پروگرام کے ذریعہ دوررس پیغام دینے کے لئے کئی پہلوؤں کا خیال رکھا گیا ہے۔ اس کے ذریعہ مسلم سماج کے اندر بی جے پی کے لئے ایک سافٹ کارنر بنانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی کوششوں کو بھی ٹارگیٹ کرنا ہے۔ جامع مسجد کے پاس الجواہر ریسٹورنٹ سے بی جے پی ملک کے الگ الگ حصوں میں مسلم طبقوں کے لئے ایک مثبت پیغام دینے کی کوشش میں ہے۔
30 اپریل کو کیا جائے گا انعقاد
پروگرام کا انعقاد 30 اپریل کی صبح 11 بجے کیا جائے گا۔ اس دوران وزیراعظم نریند مودی ملک کو ’من کی بات‘ کے ذریعہ مخاطب کریں گے۔ اس درمیان یہاں پر کھانے پینے کا اہتمام بھی کیا جائے گا اور لوگ وزیراعظم مودی کے اس خصوصی خطاب کو آرام سے سنیں گے۔ اس کے لئے پوسٹر بھی چھپوائے جا رہے ہیں، جس میں وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر کے ساتھ مقامی لیڈران کی تصویر بھی ہے۔ پوسٹر پر لکھا ہے- ’100ویں من کی بات، مسلم سماج کے ساتھ۔‘
راہل گاندھی نے الجواہر ریسٹورنٹ میں کھایا تھا کھانا
بی جے پی دہلی اقلیتی مورچہ کا کہنا ہے کہ جس ریسٹورنٹ میں راہل گاندھی نے کباب اور بریانی کھائی تھی۔ وہیں پرمسلم سماج بیٹھ کر وزیراعظم نریندر مودی کے ’من کی بات‘ سنے گا۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی 18 اپریل کو پرانی دہلی کے جامع مسجد علاقے میں پہنچے تھے۔ ان کا یہ دورہ اچانک ہوا تھا۔ یہاں انہوں نے الجواہر ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا۔ حالانکہ یہاں کھانا کھانے کی وجہ سے راہل گاندھی کو کافی ٹرول بھی کیا گیا۔ ایک مخصوص طبقے نے راہل گاندھی کے منگل کے دن نان ویج کھانے پر تنقید کی تھی۔ وہیں اب بی جے پی بھی ’من کی بات‘ کے 100ویں ایپیسوڈ کے بہانے راہل گاندھی پرنشانہ سادھنے کی تیاری میں ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…