قومی

UP Nikay Chunav 2023: یوپی بلدیاتی الیکشن میں بی جے پی نے کھیلا مسلم کارڈ، سماجوادی پارٹی کا کھیل بگاڑنے کی تیاری، 395 مسلم امیدواروں کو دیا ٹکٹ

UP Nikay Chunav-2023: بی جے پی نے ریاست میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لئے 395 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دے کر اپوزیشن کو حیران کردیا ہے۔ اپوزیشن پہلے الزام لگاتا رہا ہے کہ بی جے پی مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیتی ہے اوراعدادوشمار بھی اس کی گواہی دیتے ہیں۔ تاہم یوپی بلدیاتی الیکشن میں بی جے پی نے کھل کر مسلم کارڈ کھیلا ہے اور 395 امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی پسماندہ مسلمانوں کو مین اسٹریم سے جوڑنے کی کوشش میں مصروف ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تاکہ سماج میں ان کی بھی صورتحال ٹھیک ہوسکے۔ وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے پسماندہ مسلمانوں سے متعلق پہلے ہی کئی وعدے کئے تھے، جس کا اثراب الیکشن میں نظرآنے لگا ہے۔ اس بار بی جے پی نے بلدیاتی الیکشن میں 395 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیئے ہیں۔ جانکاری سامنے آرہی ہے کہ ان میں بیشتر امیدواروں کا تعلق پسماندہ طبقے سے ہے۔ ایسے میں جب بی جے پی نے اتنی بڑی تعداد میں مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے، اس فیصلے نے اپوزیشن کو بھی حیران کردیا ہے۔

جانئے کیا ہم ایم وائی فیکٹر

کچھ جانکاروں کا ماننا ہے کہ اس الیکشن میں بی جے پی ’ایم وائی فیکٹر‘ سماجوادی پارٹی کے ’ایم وائی‘ حالات پر بھاری پڑسکتا ہے۔ بی جے پی کا ایم وائی فیکٹریعنی مودی+یوگی اور سماجوادی پارٹی کا ایم وائی فیکٹر ہے مسلم+یادو ہے۔ مسلم+یادو فارمولے کے سہارے سماجوادی پارٹی لمبے وقت سے صوبے میں اپنی سیاست قائم رکھ چکی ہے۔ یوپی میں یہ مانا جاتا رہا ہے کہ مسلم اور یادو سماجوادی پارٹی کے روایتی ووٹر ہیں، لیکن اس بلدیاتی الیکشن میں وزیراعظم مودی کی شبیہ اوروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اقتدار کے سہارے بی جے پی ان سارے پیرا میٹرس کو ختم کرنے کی کوشش میں ہے۔

4 اور 11 مئی کو ہوگی ووٹنگ

واضح رہے کہ اس بار ریاست میں دو مرحلوں میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے، جس میں 4 اور 11 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ پریاگ راج میں پہلے مرحلے یعنی 4 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 9 منڈل میں ووٹنگ ہوگی، جس میں سہارنپور، مرادآباد، آگرہ، جھانسی، پریاگ راج، لکھنؤ، دیوی پاٹن، گورکھپور، وارانسی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے مرحلے میں9 منڈل میں ووٹنگ ہوگی۔ اس میں میرٹھ، علی گڑھ، کانپور، چترکوٹ، ایودھیا، بستی، اعظم گڑھ اورمرزا پور کو شامل کیا گیا ہے۔ وہیں 13 مئی کو الیکشن کے نتائج بھی سامنے آجائیں گے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Constable Drinking on Mosque Roof: مسجد کی چھت پر شراب نوشی! وائرل ویڈیو نے مچایا ہنگامہ، کرناٹک پولیس کا کانسٹیبل معطل

معطل کیے گئے کانسٹیبل کی شناخت ہنومنتھا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ کمالاپورہ…

4 minutes ago

Mamata Banerjee: ہندوستان میں جمہوریت کا قتل کیا گیا،ممتا بنرجی کو حراست میں لیا گیا، دہلی پولیس، آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی اور شاہ…

23 minutes ago

Haryana Viral Video:ہریانہ کے گاؤں میں نوٹس دینے پہنچی پولیس کو بنایا یرغمال، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں کئی افراد کرسیوں پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہاں پولیس کے…

55 minutes ago

Abhijit Dipke’s Grandmother Passes Away: ابھجیت دپکے کی دادی کا انتقال، عمر رسیدہ ہونے کے باعث طویل عرصے سے تھیں علیل

ہفتہ کی صبح سی جے پی کے احتجاج سے قبل دہلی پولیس نے بڑی کارروائی…

1 hour ago