بھارت ایکسپریس۔
بہارمیں فلورٹسٹ سے پہللے راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) نے سنگین الزام لگائے ہیں۔ آرجے ڈی کے ترجمان شکتی سنگھ یادو نے پیر(12 فروری) کو بیان جاری کیا ہے، جس سے سیاسی گلیارے میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ شکتی سنگھ یادو کے الزام سے سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا آرجے ڈی کے رکن اسمبلی چیتن آنند اوررکن اسمبلی نیلم دیوی وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ گئے ہیں؟
دراصل، آرجے ڈی لیڈرشکتی سنگھ یادو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرجے ڈی کے دواراکین اسمبلی چیتن آنند اورنیلم دیوی کو برسراقتدارجماعت کے لوگوں نے وہپ کے کمرے میں بٹھایا ہے۔ دھمکی دلوائی اورکیا کیا کیا ہے، یہ بات ملک میں کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ آرجے ڈی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ چل رہی تھی۔ اراکین اسمبلی کی جہاں میٹنگ چل رہی تھی، وہاں انتظامیہ کے لوگ؟ مجسٹریٹ کی قیادت میں انتظامیہ اوراعلیٰ افسران تھے کہ ان کے گھرمیں پریشانی ہے۔ ان کے گھرکے لوگ پریشان ہیں۔
آرجے ڈی نے کہا- ایسے جمہوریت نہیں چلتا ہے…’
شکتی سنگھ یادو نے کہا کہ انہیں لے جانے کے لئے مجبورکیا گیا ہے اورلے گئے۔ ابھی دونوں برسراقتدارکے وہپ کے کمرے میں دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ کون سا ٹرینڈنگ ہے، ہمیں کوئی بتا دے۔ بی جے پی پرحملہ کرتے ہوئے شکتی سنگھ نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو بس میں لے جرکوئی میٹنگ کرتا ہے تو وہ راس لیلا اورہم اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کرکے بات کر رہے ہیں تو کیریکٹرڈھیلا؟ ایسے جمہوریت نہیں چلتا ہے۔
چیتن آنند کے بھائی نے کی تھی پولیس سے شکایت
واضح رہے کہ راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے رکن اسمبلی چیتن آنند کے بھائی انشومان آنند نے پاٹل پُترتھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ کہا تھا کہ ان کے بھائی چیتن آنند آرجے ڈی سے رکن اسمبلی ہیں۔ 10 فروری کو وہ گھرسے یہ کہہ کرنکلے تھے کہ ایک ضروری میٹنگ میں جا رہے ہیں۔ شام 6 بجے ان کے موبائل پررابطہ ہوا اورانہوں نے کہا تھا کہ 7 بجے تک آجائیں گے، لیکن وہ نہیں آئے۔ اب ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ اس کے بعد پولیس تیجسوی یادو کی رہائش گاہ پرپہنچی تھی۔ اسی کے بعد اب شکتی سنگھ کا بیان آیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…