قومی

Rishabh pant’s plastic surgery after accident, MRI report of head and spine:حادثے کے بعد پنت کی پلاسٹک سرجری، سر اور ریڑھ کی ہڈی کی ایم آر آئی رپورٹ

Rishabh pant’s plastic surgery after accident, MRI report of head and spine:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار وکٹ کیپر اور دھماکہ خیز بلے باز رشبھ پنت جمعہ کو اتراکھنڈ میں روڑھکی کے قریب ایک خوفناک کار حادثے میں زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد ان کے کئی طبی ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ پنت کی صحت کے حوالے سے جاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ وکٹ کیپر رشبھ پنت کے سر اور ریڑھ کی ہڈی کے ایم آر آئی کے نتائج نارمل آئے ہیں۔ پنت نے چہرے کی چوٹوں کو ٹھیک کرنے کے لیے پلاسٹک سرجری بھی کروائی ہے۔ ساتھ ہی درد اور سوجن کی وجہ سے ان کے ٹخنے اور گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین ہفتہ تک ملتوی کر دیا گیا۔

ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق، دہرادون کے میکس ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی ان پر گھٹنے کےلنگامیٹ  کی چوٹ کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ وہیں، جمعہ کی شام اسپتال کی طرف سے جاری میڈیکل بلیٹن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنت کی حالت مستحکم ہے۔ اس سے پہلے دن میں، بی سی سی آئی نے بھی ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ رشبھ کے ماتھے پر دو کٹ ہیں۔ ان کے دائیں گھٹنے میں لگیمنٹ پھٹی ہوئی ہے اور انکی دائیں کلائی، ٹخنے، پیر اور اس کی کمر پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔

حادثہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب پنت کار سے دہلی سے روڑھکی جا رہے تھے۔ ان کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور اس کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز کو  مقامی ملٹی اسپیشلٹی اینڈ ٹراما سینٹر لے جایا گیا جہاں ان کی چوٹوں کا علاج دہرادون کے میکس اسپتال منتقل کرنے سے پہلے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔

Rishabh Pant:رشبھ پنت کے سر میں دو کٹ ، گھٹنے میں چوٹ ،بی سی سی آئی نے جاری کیا بیان

پنت سری لنکا کے خلاف 3 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی 20 انٹرنیشنل اور ہوم ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ انہیں فروری میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل مضبوطی اور کنڈیشنگ کے لیے بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں جانا تھا۔ انہوں  نے حال ہی میں میرپور میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں میچ وننگ 93 رنز بنائے، جس نے ہندوستان کو سیریز 2-0 سے جیتنے میں مدد کی۔

پی ایم مودی نے پنت کے اہل خانہ سے فون پر بات کی۔

اسی دوران پی ایم مودی نے رشبھ پنت کے اہل خانہ کو فون کیا اور کار حادثے میں زخمی ہونے والے ہندوستانی وکٹ کیپر کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ 25 سالہ کرکٹر دہلی-دہرا دون ہائی وے پر روڑکی کے قریب ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Afreen Waseem

Recent Posts

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

21 mins ago

Jharkhand Elections 2024: خواتین کو 2500 روپے، سلنڈر 450 روپے اور سرنا دھرم کوڈ… جھارکھنڈ کے انتخابات کے لیے آیا I.N.D.I.A. بلاک کا منشور

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…

34 mins ago

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

1 hour ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

2 hours ago