قومی

Republic Day 2026: حجاب میں بچیوں نے ہاتھ میں لیا ترنگا، جے پور کے مدرسہ کے طلبا نے نکالی یوم جمہوریہ ریلی

یوم جمہوریہ کے موقع پرجے پورمیں ایک خوبصورت اوردل کوچھولینے والی تصویردیکھنے کوملی ہے۔ شہرمیں مدرسہ کے بچوں نے پورے جوش وخروش کے ساتھ حب الوطنی سے متعلق ریلی نکالی۔ اس دوران بچوں نے ہاتھوں میں ترنگا اورچہرے پرمسکان دیکھنے کوملی۔ طالبات نے ’ہندوستان زندہ آباد‘ کے نعرے لگائے۔ اس ریلی نے ہرکسی کی توجہ اپنی طرف مبذول کی۔ ریلی میں مدرسے میں پڑھنے والے چھوٹے چھوٹے بچے ہی نہیں بلکہ بڑی تعداد میں حجاب پہنے ہوئی لڑکیاں اورٹوپی پہنے ہوئے مسلم طبقے کے بچے بھی شامل ہوئے۔

حجاب میں طالبات نے ہاتھ میں اٹھایا ترنگا

ریلی کی سب سے خاص بات یہ  رہی کہ مدرسہ میں پڑھنے والی بچیاں حجاب پہن کرپورے فخرکے ساتھ ترنگا لہراتی ہوئی نظرآئیں۔ وہ حب الوطنی کے نعروں کے ساتھ قدم سے قدم ملاکرچل رہی تھیں۔ بچوں کے جوش اورخود اعتمادی کو دیکھ کرراستے میں کھڑے لوگ بھی تالیاں بجانے لگے۔ کئی لوگوں نے موبائل سے اس لمحے کو کیمرے میں بھی قید کیا۔

یہ ریلی شہرکے رحمانی اسکول کی طرف سے نکالی گئی تھی۔ ریلی کی شروعات جے پورکے رام گنج علاقے سے ہوئی اورالگ الگ راستوں سے گزرتے ہوئے واپس اسی مقام پرآکرختم ہوئی۔ پورے راستے حب الوطنی کے ترانے گونجتے رہے۔ ’سارے جہاں سے اچھا، ہندوستاں ہمارا‘ جیسے گیتوں نے ماحول کوپوری طرح سے خوبصورت اورقابل دید بنا دیا۔

اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام
مدرسہ کے بچوں کی طرف سے منعقد کی گئی اس ریلی کا مقصد نہ صرف یوم جمہوریہ منانا تھا بلکہ اتحاد، بھائی چارہ اورگنگا جمنی ثقافت کا مضبوط پیغام دینا بھی تھا۔ ریلی نے ثابت کیا کہ حب الوطنی کسی ایک مذہب یا برادری تک محدود نہیں ہے۔ ریلی کے منتظم ایڈووکیٹ سرورعالم نے بتایا کہ اس تقریب کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ مسلم کمیونٹی کے افراد اپنے ملک سے یکساں محبت کرتے ہیں اوراس کے تئیں اپنے فرض کونبھانے میں ہمہ وقت پیش پیش رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات معاشرے میں مثبت سوچ اورباہمی اعتماد کوفروغ دیتے ہیں۔ جے پورمیں یہ ریلی یوم جمہوریہ پرحب الوطنی، اتحاد اورہم آہنگی کی ایک مثال کے طورپرکام کرتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

42 minutes ago

CJP Protest Again: سی جے پی پھر کرے گی احتجاج؟ آشوتوش رنکا کا اعلان، بولے- دہلی پولیس کے پاس 24 گھنٹے کا وقت

سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…

1 hour ago