قومی

77th Republic Day 2026: یوم جمہوریہ کی پریڈ میں وزیراعظم مودی نے ارسولا وان ڈیر لیئن کو جھانکی کی اہمیت دکھائی

دارالحکومت دہلی کے کرتویہ پاتھ پر پیر کو 77ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں بھارت کی فوجی طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ پریڈ کے دوران تینوں مسلح افواج کی ٹکڑیوں اور جدید ترین دفاعی ساز و سامان نے مارچ پاسٹ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اس وقت کھڑے رہے اور پریڈ میں شامل فوجی دستوں، ہتھیاروں اور جھانکیوں کے بارے میں غیر ملکی مہمانوں کو مسلسل معلومات فراہم کرتے رہے۔جب تک فوجی دستے اور جدید ہتھیار کرتویہ پاتھ سے گزرتے رہے، وزیراعظم مودی تقریب کے معزز مہمانوں کے ساتھ کھڑے ہو کر ہر جھانکی کی اہمیت اور اس کی خصوصیات بیان کرتے دکھائی دیے۔ ان کا یہ انداز تقریب میں موجود افراد کے لیے خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔

اس سال کرتویہ پاتھ پر منعقد ہونے والے یوم جمہوریہ کی تقریب کا موضوع ’وندے ماترم کے 150 سال‘ رکھا گیا ہے۔ تقریب کے آغاز میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے قومی پرچم ترنگا لہرایا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ وزیرِاعظم نریندر مودی، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن سمیت تمام معزز شخصیات نے ترنگے کو سلامی دی۔اس بار یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیئن ہیں۔ دونوں غیر ملکی مہمانوں نے ہزاروں حاضرین کے ساتھ بھارت کی شاندار ثقافتی وراثت، قومی یکجہتی، ترقی اور فوجی طاقت کا دلکش مظاہرہ دیکھا۔

اسی دوران صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر قدم رکھنے والے پہلے بھارتی، گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا کو ملک کے اعلیٰ ترین امن دور کے اعزاز اشوک چکر سے نوازا۔ شوبھانشو شکلا جون 2025 میں خلا میں جانے والے دوسرے بھارتی اور تاریخی ایکزیوم-4 مشن کے تحت آئی ایس ایس پہنچنے والے پہلے بھارتی بنے تھے۔

10,000 خصوصی مہمان

تقریباً 10,000 مہمان خصوصی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔ ان میں سائنسدان، کھلاڑی، کسان، خواتین کاروباری، اسٹارٹ اپ کے بانی، دستکار، سیلف ہیلپ گروپس سے وابستہ خواتین، معذورافراد، قبائلی نمائندے اورمختلف سرکاری اسکیموں سے مستفید ہونے والے شامل ہیں۔ ان کی شمولیت سے عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اورقوم کی تعمیرمیں معاشرے کے تمام طبقات کے کردارکو اجاگرکیا جاتا ہے۔

طاقت، ٹیکنالوجی اور تنوع

اب یومِ جمہوریہ کی پریڈ محض فوجی مظاہرہ نہیں، بلکہ بھارت کی خود کفالت اور تنوع کا جشن بن چکی ہے۔ دیسی میزائل، جدید ٹینک، لڑاکا طیارے، ڈرون اور جدید ٹیکنالوجی ملک کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ثقافتی جھانکیاں بھارت کی متنوع روایات اور سماجی تبدیلیوں کی کہانی سناتی ہیں۔ خواتین فوجی، این سی سی کی طالبات، خصوصی افراد کی شمولیت اور نوجوانوں کی طاقت، سب مل کر ایک جامع بھارت کی تصویر پیش کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

56 minutes ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

3 hours ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

3 hours ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

13 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

13 hours ago