قومی

Republic Day Celebration at Bharat Express: بھارت ایکسپریس کے احاطے میں شاندار طریقے سے منایا گیا یوم جمہوریہ ، سی ایم ڈی اپیندررائے نے پیش کی مبارکباد

Republic Day Celebration at Bharat Express: آج پورا ملک 77ویں یوم جمہوریہ کا جشن منا رہا ہے۔ کشمیرسے لے کرکنیا کماری تک ترنگے کی شان دیکھتے ہی بن رہی ہے۔ اسی ضمن میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے دفترمیں بھی یوم جمہوریہ کا جشن پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کا آغاز پروفیسر ڈاکٹررچنا کے ذریعہ پرچم کشائی کے ساتھ ہوئی۔ اس کے بعد گروپ ڈائریکٹراورگروپ مینیجنگ ایڈیٹررادھے شیام رائے نے سی ایم ڈی اپیندررائے کا پیغام پڑھ کرسنایا۔ یوم جمہوریہ کے اس خاص موقع پربھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سبھی اعلیٰ عہدیداران اوراسٹاف موجود رہے۔ سبھی نے ایک دوسرے کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد اورنیک خواہشات پیش کیں۔ اس درمیان پروفیسرڈاکٹررچنا نے حب  الوطنی سے لبریزاپنی شاعری بھی پیش کی، جس سے بھارت ایکسپریس کا پریوارلطف اندوزہوا۔

پرچم کشائی کرکے منایا گیا جشن

پروفیسر رچنا نے بھارت ایکسپریس کے کیمپس میں پرچم کشائی کی۔ ترنگے کو سلامی دیتے ہوئے وہاں موجود سبھی لوگوں میں حب الوطنی کا جوش دیکھنے کو ملا۔ اس خاص موقع پرنیٹ ورک کے سبھی سینئرعہدیداران، ایڈیٹوریل ٹیم اوراسٹاف موجود رہے۔ سبھی نے ایک دوسرے کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اور مٹھائیاں تقسیم کرکے خوشیاں بانٹیں۔

سی ایم ڈی اپیندر رائے کا پیغام

پرچم کشائی کے بعد گروپ منیجنگ ایڈیٹررادھے شیام رائے کا خطاب ہوا۔ انہوں نے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائریکٹر(سی ایم ڈی) اپیندررائے کا پیغام اپنی پوری ٹیم کے ساتھ شیئرکیا۔ اپنے پیغام میں سی ایم ڈی اپیندررائے نے آئین اورشہری فرائض کی اہمیت پرروشنی ڈالی اوراپنے نیٹ ورک کے تمام اسٹاف کویوم جمہوریہ کی مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں سی ایم ڈی اپیندررائے نے کہا کہ 26 جنوری 1950 ہماری تاریخ کا ایک بہت ہی قابل فخردن ہے۔ ہمیں ایک ایسا آئین وراثت میں ملا ہے، جس میں ہرہندوستانی کومساوی حقوق اورمواقع کی ضمانت دی گئی ہے۔ یہ آئین صرف ایک دستاویزنہیں ہے بلکہ ہماری جمہوریت کی روح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی اصل طاقت اس کے شہریوں کے کرداراورلگن میں پنہاں ہے۔ ان کے پیغام میں مزید کہا گیا کہ قوم کی خدمت کا مطلب صرف وردی میں سرحد پرکھڑے ہونا ہی نہیں ہے بلکہ پوری لگن اورایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینا ہے، چاہے وہ کسان ہو، سپاہی ہویا ہم جیسے پیشہ ورہوں۔ جب ہم معیارکے ساتھ اپنے فرائض کوانجام دیتے ہیں تو ہم ملک کی معیشت کومضبوط کرتے ہیں اورنظام پراعتماد کرتے ہیں۔

’’عالمی سطح پراعتماد کے ساتھ کھڑا ہے بھارت‘‘

 سی ایم ڈی اپیندررائے نے’’نیو انڈیا‘‘ کی تصویرپیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم ایک ایسے ہندوستان کا حصہ ہیں جوعالمی سطح پراعتماد کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے نیٹ ورک کے تمام اسٹاف سے سچائی، نظم وضبط اوراختراع کواپنانے کی اپیل کی۔ آخرمیں، انہوں نے پیغام دیا کہ ہمیں معاشرے میں اعتماد، ہم آہنگی اورخوشحالی کے لیے بے لوث جدوجہد کرتے رہنا چاہئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJP Protest Again: سی جے پی پھر کرے گی احتجاج؟ آشوتوش رنکا کا اعلان، بولے- دہلی پولیس کے پاس 24 گھنٹے کا وقت

سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…

34 minutes ago

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

12 hours ago