قومی

Rajasthan Politics: ”گہلوت ہمارے دوست، سیاسی بحران میں بھی وقت نکالا، ہم پر بھروسہ ظاہر کیا“، وزیراعظم مودی کے ذریعہ اشوک گہلوت کی تعریف کا کیا ہے سیاسی مطلب؟

Rajasthan: وزیراعظم نریندر مودی نے راجستھان کو پہلی وندے بھارت ٹرین کی سوغات دی۔ وزیر اعظم نے صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے راجستھان کانگریس میں مچے سیاسی گھمسان پر چٹکی لیتے ہوئے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی تعریف کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا  ”میں گہلوت جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان دنوں سیاسی گہما گہمی مین وہ ان کے بحران سے گزر رہے ہیں۔ اس کے باوجود بھی ترقیاتی کاموں کے لئے وہ وقت نکال کرآئے… جو کام آزادی کے فوراً بعد ہونا چاہئے تھا، لیکن نہیں ہو پایا۔ آپ کا مجھ پر اتنا بھروسہ ہے کہ آج وہ کام بھی آپ نے میرے سامنے رکھے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے اشوک گہلوت کے لئے کہی یہ بڑی بات

وزیراعظم مودی نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی گہما گہمی میں وہ کئی بحران سے گزر رہے ہیں۔ اس کے باوجود ترقیاتی کاموں کے لئے وقت نکال کر آئے، ریلوے پروگرام میں حصہ لیا۔ اس لئے اظہار تشکر اور استقبال بھی کرتا ہوں۔ اس کے بعد بھی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جو کام آزادی کے فوراً بعد ہونا چاہئے تھا، اب تک نہیں ہو پایا، لیکن آپ کا مجھ پر اتنا بھروسہ ہے، آپ نے وہ کام بھی آپ نے میرے سامنے رکھے ہیں۔ آپ کا اعتماد ہماری دوستی کی طاقت ہے۔ ایک دوست کے ناطے جو آپ بھروسہ رکھتے ہیں، اس کے لئے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔  وزیراعظم مودی نے راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے کہا کہ آپ کے دونوں ہاتھ میں لڈو ہیں۔ اشوک گہلوت سے کہا کہ وزیر ریل اشونی ویشنو بھی راجستھان سے اور ریلوے بورڈ کے چیئرمین انل کمار لاہوٹی بھی آپ کی ہی ریاست سے ہیں۔ اس لئے آپ کے دونوں ہی ہاتھوں میں لڈو ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم مودی نے اشوک گہلوت کو پروگرام میں شامل ہونے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

اشوک گہلوت نے وزیراعظم مودی اور وزیر ریل کو دیا تھا مشورہ

اجمیر-دہلی کینٹ وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ میں وزیراعظم کا استقبال اور شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اب وندے بھارت ٹرین جس کی اپنی اہمیت ہے اور وہ اب راجستھان میں بھی چلنے لگی ہے۔ میرے پاس کچھ مشورے ہیں، راجستھان کی جغرافیائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریلوے کے نیٹ ورک زیادہ سے زیادہ ہوں۔ وزیراعظم سے اور ہمارے وزیر ریلوے سے کہوں گا کہ راجستھان میں زیادہ سے زیادہ کام ہو، آپ اس پر دھیان دیں۔

راجستھان کی سیاسی صورتحال

واضح رہے کہ اس سال کے آخر میں راجستھان میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے برسراقتدار کانگریس کی مصیبت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ راجستھان میں سچن پائلٹ نے منگل کے روز اپنی ہی پارٹی کی حکومت کے خلاف انشن کیا، جس کے بعد کانگریس اعلیٰ کمان نے سچن پائلٹ کو دہلی طلب کرلیا ہے۔ کانگریس نے دو ٹوک کہا تھا کہ اس طرح کا کوئی بھی کام پارٹی مخالف سرگرمی مانی جائے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

5 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

6 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

6 hours ago