-بھارت ایکسپریس
Rhea Chakraborty: ریا چکرورتی ایک بار پھر سےشو بز کی دنیا میں واپسی کررہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اس اعلان کیا تھا، جس کے بعد سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن پرینکا سنگھ کا ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ پرینکا نے ریا چکرورتی پر طنز کیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد کیوں دی صفائی۔
حال ہی میں ریا چکرورتی نے ایم ٹی وی روڈیز کے سیزن 19 سے شوبزمیں کرم بیک کرنے والی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر شو کا پرومو بھی شیئر کیا تھا، ریا چکرورتی نے لکھا تھا، آپ کو کیا لگا میں واپس نہیں آئونگی، ڈر جائوں گی؟ اب ڈرنے کی باری کسی اور کی؟ اس کےبعد انحہانی اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کی بہن پرینکا سنگھ کا ایک قابل اعتراض ٹویٹ وائرل ہوگیا تھا، جس کے بعد کہا جارہا ہےادکارہ کی بہن نے ریا چکرورتی پر تبصرہ کیا ہے، چونکہ پرینکا سنگھ نے اب صفائی دی ہے اور سوشل میڈیا ہینڈل پر ان دعویٰ کو بکواس بتایا ہے جس میں ان کی کرپٹک پوسٹ ‘تم کیوں ڈروگی’ کو ریا چکروتی کے کم بیک پر نشانہ بتایا جارہا تھا۔
اسی دوران انجہانی اداکارسوشانت کی بہن پرینکا نے ٹوئٹ کیا، تم کیوں ڈروگی؟ تم تو کارل گرل تھیں اور رہوگی، سوال یہ ہے کہ آپ کے گاہک کون ہیں؟ یہ ہمت کوئی حکمران ہی دے سکتا ہے، یہ واضح ہے کہ ایس ایس آر(سوسانت سنگھ راجپوت) کیس میں تاخیر کا ذمہ دار کون ہے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ سوشانت کی بہن نے اپنا غصہ ریا پر نکالا ہے۔
تاہم اب سشانت کی بہن پرینکا نے اس بارے میں وضاحت دی ہے۔ اپنے دوسرے ٹوئٹ میں وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ‘نیچے میری ٹوئٹ کسی مخصوص شخص کی طرف نہیں کی گئی تھی کیونکہ یہ میڈیا میں بتایا گیا ہے جو غلط ہے اور حوصلہ افزا لگتا ہے۔ یہ ہماری دنیا میں موجودہ حالات کے خلاف میرا عمومی غصہ تھا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سال 2020 میں اداکار سو شانت سنگھ راجپوت اپنے جوہو واقع فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے،اداکار نے پھانسی لگا لی تھی، اداکار کی اچانک موت سے بالی ووڈ ہی نہیں بلکہ پورا دیش جس نے بھی سنا ایسے یقن یہیں نہیں ہورہا ہے، کہ آخر یہ کیا ہوگا ہے، اس واقعہ کے بعد سے سوشانت سنگھ راجپوت کے والد اور والدہ نے ان کی گرل فرنڈ ریا چکرورتی پر خودکشی کے لئے اکسانے اور منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کرایا تھا، کورٹ میں ابھی بھی یہ معاملہ چل رہا ہے ۔
-بھارت ایکسپریس
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…