دہلی کے نریلا میں خوفناک آتش زدگی ،فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر پہنچی
دہلی کی راجدھانی نریلا سے آتش زدگی کی حبر سامنے آئی ہے۔ خوفناک آگ نے لوگوں میں خوف و دہشت پیدا کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی کے نریلاعلاقہ میں آچانک سے خوفناک آگ لگ گئی ہے۔
دہلی کے نریلا علاقے میں خوفناک آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلے دور سے اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی طرف سے جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کے شعلے تیزی سے بلند ہو رہے ہیں۔ سیاہ دھواں چاروں طرف پھیلا ہوا ہے۔ کچھ فائر مین آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
قابل ذکر با ت یہ ہے کہ یہ گودام کچی آبادیوں کے قریب واقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اس گودام میں کباڑ کا سامان جمع کیا جاتا تھا اور آج اس گودام میں آگ لگ گئی۔ یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس آگ نے کچھ جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ کے شعلے دور سے دکھائی دے رہے تھے جس کی وجہ سے لوگوں کا ہجوم بھی وہاں جمع ہوگیا۔ اس آگ میں کچھ جھونپڑیوں کے جلنے کی بھی خبر ہے۔
کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ آگ بدھ کی صبح نریلا علاقے کے ایک گودام میں لگی۔ فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ لگنے کی اطلاع صبح 10 بجے کے قریب ملی۔ 8 فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے ہیں۔ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک اس آگ میں کسی کے جلنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کیا ہے اور یہ آگ کیسے لگی؟ یہ بات بھی ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
10 اکتوبر کو جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج کے پیش نظر دہلی میں سکیورٹی سخت،…
مباحثوں کا محور ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں کا تحفظ، بارش کے پانی کا ذخیرہ،…
اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…
10 اکتوبر کو صبح 4 بجے سے دوپہر 2 بجے تک نئی دہلی اور حضرت…
بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…
بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…