قومی

Rajasthan New Cabinet Ministers: راجستھان کابینہ سے متعلق بڑا انکشاف،27 وزراء لیں گے حلف،دیکھیں پوری فہرست

راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لینے کے بعد دہلی کے دورے پر چلے گئے ہیں جہاں وہ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کررہے ہیں۔ اس دوران وہ مرکزی قیادت سے راجستھان کی کابینہ کے حوالے سے بھی بات چیت کررہے ہیں۔اسمبلی کے حجم کو دیکھتے ہوئے راجستھان میں صرف 30 وزیر بنائے جا سکتے ہیں۔ ایسے میں مزید 27 وزراء حلف اٹھا سکتے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ حکومت میں کچھ وزارتی عہدے بھی خالی رکھے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق راجستھان میں جن ایم ایل اے کو وزیر بنایا جا سکتا ہے ان کے نام درج ذیل ہیں۔

ڈاکٹر کہروری لال مینا،بابا بالک ناتھ،سدھی کماری،دیپتی کرن مہیشوری،پشپندر سنگھ رناوت،کیلاش ورما،جوگیشور گرگ،مہنت پرتاپوری،اجے سنگھ کلک،بھیرارام سیول،سنجے شرما،سری چند کرپلانی،جھبر سنگھ کھرا،پرتاپ سنگھ سنگھوی،ہیرالال نگر،پھول سنگھ مینا،شیلیش سنگھ،جتیندر گوٹھوال کھنڈر،شتروگھن گوتم،جواہر سنگھ بیدم،منجو باگھمار،سومیت گودارا،تاراچند جین،ہیمنت مینا،ہنس راج پٹیل،جیٹھا نند ویاس

مرکزی قیادت نوجوان اور تجربہ کار ایم ایل اے کی قیادت کو ترجیح دے گی، ایسی صورت حال میں کل 11 سے 15 کابینی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے، جب کہ بقیہ وزراء کو وزیر مملکت کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ اس سے قبل 15 دسمبر کو سی ایم بھجن لال شرما، ڈپٹی چیف منسٹر دیا شرما اور ڈپٹی سی ایم پریم چند بیروا نے حلف لیا تھا۔گورنر کلراج مشرا نے تینوں کو عہدے کا حلف دلایا تھا۔

اس دوران پی ایم مودی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ حلف برداری کے بعد نئی کابینہ کے حوالے سے بحث شروع ہو گئی تھی۔ مانا جا رہا ہے کہ کابینہ میں ذات پات کے مساوات کا خیال رکھا جائے گا۔حال ہی میں راجستھان اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی نے اکثریت حاصل کی تھی۔ پارٹی نے 115 سیٹیں جیتی تھیں۔ ساتھ ہی حکمراں کانگریس 69 سیٹوں پر سمٹ گئی۔ اس کے علاوہ بی ایس پی 2 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی، جب کہ 13 سیٹیں دوسرے کے کھاتے میں گئیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

33 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago