بھارت ایکسپریس۔
UP Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے الیکشن کمیشن آج تاریخوں کا اعلان کردے گا۔ وہیں اترپردیش میں سیاسی پارٹی اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کرنے میں لگے ہیں۔ وہیں ایک بار پھر سے گاندھی فیملی کی روایتی یوپی کی امیٹھی سیٹ کی بحث ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی نے پہلی بار امیٹھی سے لوک سبھا الیکشن لڑنے پر جواب دیا ہے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے الیکٹورل بانڈ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔ اسی دوران راہل گاندھی سے پوچھا گیا کہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں راہل گاندھی امیٹھی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ اس سوال پرراہل گاندھی نے کہا کہ یہ تو ہماری سی ای سی اورپارٹی صدرملیکا ارجن کھڑگے ہیں، جو بھی حکم دیں گے میں کروں گا، جو بھی ان کی رائے ہے۔ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے کہا کہ میں کانگریس پارٹی کا سپاہی ہوں، جو آرڈر ملے گا، کروں گا۔
قابل ذکرہے کہ لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے کانگریس نے کئی سیٹوں پراپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ حالانکہ کانگریس نے یوپی میں ابھی اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ کانگریس نے کیرلا کی وائناڈ سیٹ سے پھرسے راہل گاندھی کو ٹکٹ دیا ہے، لیکن راہل گاندھی کی امیٹھی سے الیکشن لڑنے کی بھی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ یوپی کی امیٹھی سیٹ گاندھی فیملی کی روایتی سیٹوں میں شمارکی جاتی ہے۔ اس سیٹ پرسال 2019 میں ہوئے لوک سبھا الیکشن میں راہل گاندھی کی ہارہوئی تھی۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی کو امیٹھی سیٹ سے ہرایا تھا۔ اس سے پہلے بی جے پی کو امیٹھی سیٹ پرصرف ایک بار سال 1998 میں ہی جیت ملی تھی۔ وہیں بی جے پی نے پھر سے امیٹھی سیٹ کے لئے اسمرتی ایرانی کو اپنا امیدواربنایا ہے اور وہ 2019 کی طرح 2024 میں بھی الیکشن جیتنا چاہتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…