Delhi Liquor Policy Scam: ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ کے کویتا ‘ساؤتھ گروپ’ کا حصہ ہے جس نے دہلی کی حکمراں عام آدمی پارٹی کو شراب کے لائسنس کے لیے رشوت دی تھی۔ ‘ساؤتھ گروپ’ پر 100 کروڑ روپے کی رشوت دینے کا الزام ہے۔ ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ اس رقم کا استعمال AAP نے انتخابی مہم میں کیا تھا۔
دہلی شراب پالیسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو جمعہ کی شام حیدرآباد سے گرفتار کیا۔ بی آر ایس لیڈر کویتا کو جمعہ کی رات ہوائی اڈے سے ای ڈی آفس لے جایا گیا اور ان کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا۔ ای ڈی نے کہا کہ کویتا کو آج صبح 10:30 بجے راؤز ایونیو کورٹ کی نئی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ای ڈی نے جمعہ کی شام حیدرآباد میں کے کویتا کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، جس کے چند گھنٹے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ دہلی شراب کیس میں یہ پہلی گرفتاری نہیں ہے۔ اس سے قبل پولیس اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عام آدمی پارٹی کے وزراء اور لیڈروں سمیت کئی تاجروں کو بھی گرفتار کیا ہے۔
کے کویتا سے پہلے سمیر مہیندرو، پی سرتھ چندرا ریڈی، بنوئے بابو، ونے نائر، ابھیشیک باین پلی، امت اروڑہ، گوتم ملہوترا، راجیش جوشی، راگھو مگنٹا، امن ڈھل، ارون پلئی، منیش سسودیا اور دنیش اروڑہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ کے کویتا شراب کے تاجروں کی لابی ‘ساؤتھ گروپ’ سے وابستہ تھی، جو 2021-22 کی دہلی ایکسائز پالیسی میں بڑا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ یہ پالیسی اب منسوخ کر دی گئی ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پہلے ہی شراب پالیسی معاملے میں کے کویتا سے پوچھ گچھ کر چکا ہے۔ تاہم، وہ اس سال کم از کم دو بار ای ڈی کے سمن کے باوجود پوچھ گچھ کے لیے حاضر نہیں ہوئیں، جس کے بعد حیدرآباد میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ای ڈی نے مارچ 2023 میں حیدرآباد کے تاجر ارون رام چندرن پلئی کو گرفتار کیا تھا۔ پلئی نے پوچھ گچھ کے دوران ای ڈی کو بتایا کہ کے کویتا اور عآپ کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت 100 کروڑ روپے کا لین دین ہوا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…