بھارت ایکسپریس۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کودہلی کی راؤزایوینیو کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ انہیں شراب پالیسی معاملے میں عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔ اس سے قبل، زبردست سیکورٹی کے درمیان دہلی کے وزیراعلیٰ راؤزایوینیوکورٹ پہنچے۔ عدالت نے اروند کیجریوال کوضمانت دیتے ہوئے انہیں جانے کی اجازت دے دی۔ اس کے بعد وہ عدالت سے باہرنکل گئے۔
راؤزایوینیوکورٹ نے دونوں فریق کومتعلقہ دستاویزپیش کرنے کے لئے کہا۔ اروند کیجریوال کے وکیل رمیش گپتا نے کہا کہ ای ڈی کی طرف سے پورے دستاویزنہیں دیئے گئے ہیں۔ وہ دیئے جائیں۔ عدالت نے اروند کیجریوال کوضمانت کے لئے 15 ہزارکے مچلکے پربیل بانڈ بھرنے کے لئے کہا۔
ای ڈی کے مسلسل پانچ سمن پرپوچھ گچھ میں شامل نہیں ہونے کے بعد مرکزی جانچ ایجنسی نے راؤزایوینیوکورٹ میں عرضی لگائی تھی، لیکن دہلی اسمبلی میں بجٹ سیشن اورتحریک عدم اعتماد پربحث کی وجہ سے 14 فروری کووہ ورچوئلی عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ اس کے بعد عدالت نے اگلی سماعت کے لئے 16 مارچ کی تاریخ ان کی پیشی کے لئے طے کی تھی۔ قابل ذکرہے کہ دہلی شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی نے پوچھ گچھ کے لئے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو8 بارسمن جاری کیا تھا، لیکن دہلی کے وزیراعلیٰ کبھی پوچھ گچھ میں شامل نہیں ہوئے۔
کیجریوال کی عرضی خارج
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوعدالت سے راحت نہیں ملی۔ دراصل، دہلی کی راؤزایوینیوکورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ داخل شکایت معاملے میں مجسٹریٹ عدالت کی کارروائی پرروک لگانے کی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عرضی خارج کردی تھی۔ حالانکہ عدالت نے کیجریوال کومعاملے میں حاضرہونے سے چھوٹ پانے کے لئے نچلی عدالت میں جانے کی چھوٹ دی۔ ای ڈی کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملے سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں جاری سمن میں نہیں پہنچ رہے تھے، جس کے سبب کیجریوال کے خلاف مجسٹریٹ عدالت کے سامنے دوشکایتیں درج کی گئی تھیں۔
بھارت ایکسپریس۔
جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے 15 نومبر کو جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو…
اتوار کے روز جب ٹیم سروے کرنے سنبھل کی جامع مسجد پہنچی تو کچھ لوگوں…
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے مغربی سوڈان میں شمالی دارفور…
فرقہ وارانہ تشدد جمعرات کے مہلک حملے کے بعد شروع ہوا، جب کرم کے گنجان…
ریاستہائے متحدہ میں، فرد جرم ایک رسمی تحریری الزام ہوتا ہے جو ایک پراسیکیوٹر کے…
جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر کو لکھنؤ نے 7.50 کروڑ روپے میں خریدا۔…