قومی

Rahul Gandhi meets porters at Anand Vihar Railway Station in Delhi: راہل گاندھی بنے کولی، ہاتھ میں بیج اور لال شرٹ پہن کر پہنچے آنند وہار ریلوے اسٹیشن، کولیوں سے کی بات

راہل گاندھی نے کولیوں کے ساتھ بات چیت کی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی جمعرات (21 ستمبر) کے روز دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پہنچے، جہاں انہوں نے کولیوں سے ملاقات کی۔ اس دوران راہل گاندھی نے کولی کے کپڑے پہن رکھا تھا۔ ویڈیو میں راہل گاندھی کو کولی کی سرخ شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے اور ایک اور شخص بھی ان کی مدد کرتا نظر آ رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں، کانگریس لیڈر نے کولی کا بیج بھی پہنا اور مسافروں کا سامان اٹھاتے ہوئے بھی نظر آئے۔

کولی اور آٹو ڈرائیور کافی خوش نظر آئے

راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد کولی اور آٹو ڈرائیور کافی خوش نظر آئے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ راہل گاندھی ہم سے ملنے یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی نے کولیوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے تمام مسائل حکومت کے سامنے رکھیں گے اور مسائل کو حل کیا جائے گا۔

 

کانگریس نے سوشل میڈیا ‘X’ پر کیا پوسٹ

کانگریس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر لکھا، راہل گاندھی نے آج دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر اپنے کولی ساتھیوں سے ملاقات کی۔ حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں ریلوے اسٹیشن کے کولی ساتھیوں نے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس کے بعد آج راہل گاندھی ان سے ملنے پہنچے اور اطمینان سے سب کی باتیں سنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جوڑو یاترا جاری ہے۔

 

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

49 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago