Akhil Mishra Death: عامر خان کی فلم تھری ایڈیٹس میں لائبریرین دوبے کا کردار ادا کرکے شہرت پانے والے اداکار اکھل مشرا کی موت ہو گئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اداکار کی موت کام کے دوران عمارت سے گرنے سے ہوئی۔ اکھل مشرا کے اچانک انتقال کی خبر سے انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور مداح اس خبر پر یقین کرنے سے قاصر ہیں۔
بالکونی سے گر کر ہوئی اکھل مشرا کی موت
ای ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، اداکار حیدرآباد میں ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ وہ بالکونی کے قریب کام کرتے ہوئے ایک اونچی عمارت سے گر گئے۔ جب اکھل نے آخری سانس لی تو اکھل کی بیوی سوزین برنرٹ حیدرآباد میں ہی تھیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر کہا “میرا دل ٹوٹ گیا ہے، میرا جیون ساتھی چلا گیا ہے۔”
اکھل بہت سے مشہور ٹیلی ویژن شوز جیسے اترن، اڑان، سی آئی ڈی، شریمان شریمتی اور بہت سے دوسرے سیریلز کا حصہ تھے۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…