قومی

Asaduddin Owaisi Thanks KCR: تلنگانہ میں کے سی آر حکومت نے مسلم دھوبیوں کو دیا تحفہ، اسدالدین اویسی نے کے سی آرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہی یہ بڑی بات

KCR Anounces Free Power To Muslims: لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل کے خلاف ووٹ کرنے والے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آرکا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ریاستی حکومت نے صوبے کے مسلم دھوبیوں کو مفت بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے لئے تلنگانہ حکومت کا سرکلری جاری ہوا ہے۔ اویسی نے دعویٰ کیا کہ انہیں کے مطالبہ کرنے کے بعد ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

اسدالدین اویسی نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایکس (ٹوئٹر) پرسرکلرکی کاپی کوشیئرکرتے ہوئے لکھا، ”تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کا شکریہ۔ ریاست میں رہنے والے مسلم دھوبی اورکپڑے دھونے والوں کو مفت بجلی فراہم کروانے کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔ پہلے یہ صرف پسماندہ طبقات (بیک ورڈ کلاس ) کے دھوبیوں تک ہی محدود تھا۔ میری نمائندگی پراسے مسلم دھوبیوں تک کے لئے بھی نافذ کردیا گیا ہے۔“

واضح رہے کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں خواتین کی ایک تہائی حصہ داری کو یقینی بنانے کے لئے ایک دن پہلے بدھ (20 ستمبر) کو پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن کے دوران لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پیش ہوا تھا۔ وہاں موجود 456 اراکین پارلیمنٹ میں سے 454 نے اس کے حق میں ووٹنگ کی تھی، صرف اسدالدین اویسی اوران کی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے خواتین ریزرویشن بل کے خلاف ووٹنگ کی۔ ان کا کہنا تھا اس بل میں مسلم خواتین کا ریزرویشن بھی یقینی بنایا جانا چاہئے۔

کیا ہے تلنگانہ حکومت کا سرکلر

اس سال نومبر-دسمبرکے درمیان تلنگانہ میں اسمبلی الیکشن ہونا ہے۔ اس سے پہلے بڑا داؤں چلتے ہوئے صوبے کے وزیراعلیٰ کے سی آرحکومت نے مسلم طبقے کے جولوگ بھی لانڈری چلاتے ہیں یا دھوبی گھاٹ پرکپڑے دھوتے ہیں، انہیں ہرماہ 250 یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ (20 ستمبر) کو ہی سرکلرجاری کیا گیا ہے۔ پہلے یہ فائدہ صرف پسماندہ طبقات کے دھوبیوں کو دیا جاتا تھا۔ ان کے لئے یہ اسکیم سال 2021 سے ہی نافذ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  Women Reservation Bill 2023 Passed: خواتین ریزرویشن بل 2023 کو لوک سبھا میں ملی منظوری، حمایت میں پڑے 454 ووٹ

اقلیتی رائے دہندگان کو لبھانے میں مصروف ہوئیں پارٹیاں

اس سے قبل کانگریس نے بھی تلنگانہ میں حکومت بننے پر 200 یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا ہے۔ تلنگانہ کے ساتھ میزورم، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بھی الیکشن ہونا ہے۔ سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن سے پہلے ان پانچ ریاستوں کے انتخابات کے لئے لٹمس ٹسٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں سبھی پارٹیاں رائے دہندگان کو لبھانے کی قواعد میں مصروف ہوگئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

25 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

26 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago