قومی

Rahul Gandhi in Srinagar: جس ڈر کے سائے میں آپ جی رہے ہیں ،ہم اسے مکمل ختم کرنا چاہتے ہیں، سرینگر میں راہل گاندھی کا وعدہ

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈراور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی سری نگر  کے دورے پر ہیں ۔ اس دوران راہل نے کانگریس کارکنوں سے خطاب کیا۔ ساتھ ہی ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کر اتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ گاندھی نے کانگریس کارکنوں سے کہا کہ آپ خوف میں رہتے ہیں۔ ہم اسے مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ لوگوں کو کیا برداشت کرنا پڑتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اتحاد ہوگا، لیکن کانگریس کارکنوں کی عزت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کیونکہ آپ نے اپنی پوری زندگی کانگریس پارٹی کو آگے لے جانے اور ہندوستان کی حفاظت میں گزار دی ہے۔

راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انڈیا اتحاد نے وزیر اعظم نریندر مودی کا اعتماد ختم کر دیا ہے۔ راہل نے کہا کہ جب ملک کی مختلف ریاستوں میں انتخابات کا اعلان ہوا تو میں کھرگے جی سے ملا۔ پھر ہم نے فیصلہ کیا کہ پہلے ہمیں جموں و کشمیر جانا چاہیے، کیونکہ ہم ملک کے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی نمائندگی ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔ آزادی کے بعد ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا گیا ہے۔

سری نگر میں کانگریس کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران انڈیااتحاد نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعتماد کو متزلزل کردیا ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ ’’نریندر مودی کو راہل گاندھی نے نہیں بلکہ کانگریس پارٹی، انڈیااتحاد، محبت اور احترام کے نظریہ نے شکست دی ہے۔ جموں و کشمیر کے عوام بالخصوص نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنی ہوگی۔ نفرت کو صرف محبت سے شکست دی جا سکتی ہے اور ہم مل کر نفرت کو محبت سے شکست دیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

30 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

59 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago