بھارت ایکسپریس۔
Rahul Gandhi Expressed Objection: لوک سبھا کے نومنتخب اسپیکراوم برلا نے بدھ (26 نومبر، 2024) کوایوان میں ایمرجنسی کی مذمتی قرارداد پڑھا تھا۔ اس دوران انہوں نے ایمرجنسی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اوراسے ملک کی تاریخ کا ایک سیاہ باب قراردیا تھا۔ اسی درمیان راہل گاندھی نے لوک سبھا اسپیکرکے سامنے ایمرجنسی کی تجویزپراپنی ناراضگی ظاہرکی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سیاسی تجاویزسے ہمیں بچنا چاہئے۔
راہل گاندھی نے ظاہرکی ناراضگی
راہل گاندھی نے لوک سبھا اسپیکر کے سامنے ایمرجنسی کی قرارداد پراپنی ناراضگی ظاہرکی اور کہا کہ اسپیکرکو ایسی سیاسی تجویز نہیں لانی چاہئے تھی اور اس سے بچنا چاہئے تھا۔ انڈیا الائنس کے لیڈران کے ساتھ راہل گاندھی نے آج اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق، یہ خیرسگالی ملاقات کی ہے، جو کل ہی مجوزہ تھی، لیکن ایمرجنسی والے قرارداد سے اپوزیشن ناراض تھا۔ آج کی میٹنگ میں راہل گاندھی نے ایمرجنسی پر کل کی تجاویز پراعتراض ظاہرکیا۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے بھی ظاہرکیا اعتراض
ایمرجنسی کی مذمتی قرارداد پر کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے بھی اعتراض ظاہرکیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، ”یہ ہم سب کے لئے حیرانی کی بات ہے کہ کس طرح سے اسپیکر نے اس موضوع (ایمرجنسی) کو بتایا۔ حکومت نے جان بوجھ کرآج کا دن منتخب کیا۔ آج ایوان میں ایک اچھا ماحول تھا، آج اسپیکر سے متعلق الیکشن ہونا، بی جے پی اورمرکزی حکومت اس ماحول کو بگاڑنا چاہتی تھی۔”
اکھلیش یادو نے بی جے پی پرکی تنقید
ایمرجنسی کے مذمتی قرار داد پراکھلیش یادو نے بی جے پی پرتنید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا، ”بی جے پی نے آج جو کچھ بھی کیا ہے، وہ صرف دکھاوا ہے۔ اس وقت (ایمرجنسی) صرف وہی جیل نہیں گئے تھے بلکہ سماجوادی پارٹی اور دیگر لیڈران نے بھی اس وقت کو دیکھا۔ ہم کب تک ماضی کی طرف دیکھتے رہیں گے؟ کیا بی جے پی جمہوریت کے محافظ فوجیوں کودیئے جانے والے الاؤنس میں اضافہ کرے گی؟”
بھارت ایکسپریس۔
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…