بین الاقوامی

Nepal Landslide: نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں نے مچائی تباہی، 14 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

Nepal Landslide: زلزلہ ہو یا بارش کی سونامی، یہ ہمیشہ نیپال کو سب سے زیادہ متاثر کرتے ہیں۔ اس بار بھی نیپال میں بارش سے تباہی ہوئی ہے۔ شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سینکڑوں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ نیپال کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی آر آر ایم اے) کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مٹی کا تودہ گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی سیلاب کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔

نیپال میں اب تک ہو چکے ہیں147 واقعات

این ڈی آر آر ایم اے کے مطابق اس طرح کے کل 44 واقعات اب تک درج کیے گئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ میں دو افراد تاحال لاپتہ ہیں جب کہ 10 افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ نیپال کی وزارت داخلہ کے مطابق مانسون کے فعال ہونے کے بعد سے 17 دنوں میں 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے 33 اضلاع متاثر ہوئے ہیں جن میں 147 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ مٹی کے تودے گرنے سے 14 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ این ڈی آر ایم اے کے ترجمان دیجن نے کہا کہ 26 جون کو کل 44 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ ان واقعات میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں سے 8 افراد مٹی کے تودے گرنے اور 5 آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے۔ اسی دوران سیلاب کی وجہ سے ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

نیپال کے ان علاقوں میں پیش آیا یہ واقعہ

بدھ کو لامجنگ میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی کاسکی میں 2 اور اوکھل ڈھونگا میں ایک کی جان چلی گئی، جب کہ سیلاب کے واقعے میں ایک کی موت ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق نیپال میں گزشتہ 17 دنوں میں کل 28 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مانسون کی وجہ سے 33 اضلاع متاثر ہوئے ہیں، جن میں 17 دنوں کے دوران کل 147 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago