قومی

Rahul Gandhi Disqualified: راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ، لوک سبھا سکریٹریٹ نے جاری کیا نوٹیفکیشن

کانگریس کے سابق صدر اور کیرلا کے وائناڈ سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو سزا ملنے کے بعد دوسرا سب سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم ہوگئی ہے۔ اب وہ سابق رکن پارلیمنٹ ہوگئے ہیں۔ دراصل لوک سبھا سکریٹریٹ نے راہل گاندھی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

گزشتہ روزگجرات کی سورت سیشن کورٹ نے راہل گاندھی کو 2 سال کی سزا سنائی تھی۔ حالانکہ انہیں فوراً ضمانت بھی مل گئی تھی اورانہیں 30 دن کے اندر ہائی کورٹ یا اعلیٰ عدالت میں فیصلے کے خلاف عرضی داخل کرنے کی مہلت ملی ہے۔ تاہم لوک سبھا سکریٹریٹ نے آج ان کی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ کرنے سے متعلق لوک سبھا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 

فیصلے کو چیلنج دینے کے لئے کانگریس تیار

اس درمیان، ذرائع نے بتایا کہ کانگریس پارٹی کے لیڈران نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ سورت کی عدالت کے فیصلے کو چیلنج دینے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اوراس پر اعلیٰ عدالت میں اپیل کی جائے تاکہ اس پر روک لگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حکم کو چیلنج دینے کی عرضی تیارکی جا رہی ہے اور اسے ضلع اورسیشن عدالت میں داخل کیا جائے گا۔

کیا ہے پورا معاملہ

سورت کی ایک عدالت نے مودی سرنیم سے متعلق تبصرہ پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف سال 2019 لوک سبھا الیکشن میں دیئے گئے بیان سے متعلق مجرمانہ ہتک عزت کے ایک معاملے میں انہیں کل (جمعرات) کو دو سال کی جیل کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کے بعد سے ہی راہل گاندھی پر لوک سبھا کی رکنیت کے لئے نا اہل ٹھہرائے جانے کا خطرہ منڈلانے لگا تھا۔ آخر کار لوک سبھا سکریٹریٹ نے آج نوٹیفکیشن جاری کرکے ان کی رکنیت منسوخ کردی۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

37 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago