بہار اسمبلی کے مین گیٹ سے لے کر ایوان تک عظیم اتحاد کے لیڈران نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو ہوئی سزا کے خلاف جمعہ کے روز مارچ نکالا۔ سب سے بڑی بات یہ رہی کہ اس مارچ سے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی غائب رہی۔ لیڈران نے اسمبلی احاطے میں بینر پوسٹر لے کر احتجاج درج کرایا۔ اس دوران خوب نعرے بازی بھی ہوئی۔ ایوان کے اندر بھی اس موضوع پر زبردست ہنگامہ ہوا۔ ایوان میں بھی جے ڈی یو کی طرف سے کچھ نہیں کہا گیا۔
لوک سبھا الیکشن سے متعلق ڈرگئی ہے بی جے پی
اجت شرما (کانگریس)، جیتن رام مانجھی (ایچ اے ایم)، بھائی ویریندر (آرجے ڈی) نے ایک جیسی بات کہی۔ لیڈران نے کہا کہ عدالت کا سیاسی کرن بند کیا جائے۔ اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔ جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال تو پہلے سے ہی ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 میں ہونے والے اسمبلی الیکشن سے متعلق بی جے پی خوفزدہ ہوگئی ہے، اس لئے مخالفین کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن ڈرنے والا نہیں ہے۔
اس معاملے میں ایک طرف بہار اسمبلی مییں ایوان کے اندر ہنگامہ ہوا اور عظیم اتحاد کے لیڈر راہل گاندھی کو ہوئی سزا کے موضوع کو اٹھا رہے تھے تو دوسری طرف بی جے پی نے مہنگی بجلی کا موضوع اٹھایا۔ ایسے میں ایوان میں عظیم اتحاد اور بی جے پی کے درمیان سخت نوک جھونک ہوئی۔ جے ڈی یو نے ایوان میں بھی کچھ نہیں کہا۔
واضح رہے کہ سبھی چوروں کا سرنیم مودی کیوں ہوتا ہے۔ اس بیان سے متعلق ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سورت کورٹ نے (23 مارچ) کو قصوروار قرار دیا۔ انہیں دو سال کی سزا ہوئی۔ 15 ہزار کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن سے پہلے کرناٹک کے کولار میں ایک ریلی کے دوران راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ چوروں کا سرنیم مودی ہے۔ سبھی چوروں کا سرنیم مودی کیوں ہوتا ہے، چاہے وہ للت مودی ہوں یا نیرو مودی ہوں، چاہے نریندر مودی۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…