مدھیہ پردیش کے اندورمیں جمعہ کو تین روزہ انڈین جرنلزم فیسٹیول شروع ہوا۔ اس پروگرام میں ’میڈیا اور سماج: درکتا اعتماد‘ موضوع پر مرکوز فیسٹیول میں حصہ لینے کے لئے ملک کے 100 سے زیادہ سینئر صحافی اور ایڈیٹر اندور پہنچے ہیں۔ اس دوران بھارت ایکسپریس کے گروپ منیجنگ ایڈیٹر اور سینئر صحافی رادھے شیام رائے کو بی جے پی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے مومنٹو دے کر اعزاز سے سرفراز کیا۔ اس موقع پر اسٹیج پر بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے بھی موجود رہے۔
وہیں بی جے پی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے اپنے خطاب میں موجودہ صحافت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب سماج کا سطح گرتا ہے تو اس کا اثر سبھی اداروں پر پڑتا ہے۔ کیلاش وجے ورگیہ نے مزید کہا، ”اس اثرسے کوئی نہیں بچ سکتا ہے۔ کہیں نہ کہیں ایک اخلاقی گراوٹ ہم سب کا ہوا ہے۔ ہم آئین کے بارے میں لکھتے رہتے ہیں، شور مچاتے رہتے ہیں، لیکن روایت کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے اور ہم سب نے مل کر روایات توڑی ہیں اور حدود کو توڑا ہے۔ اس کے لئے کوئی ایک آدمی ذمہ دار نہیں ہے۔“
کیلاش وجے ورگیہ نے اپنے خطاب میں کہا، ”آپ سبھی سے میں دو باتیں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کا قلم چلے تو اس بات کا دھیان رکھنا کہ میرے قلم سے سماج کو کتنا فائدہ ہے اور ملک کو کتنا فائدہ ہے۔ ہمیں صرف معاشرہ اور ملک کی فکرکرنی چاہئے۔”
پروگرام کے کوآرڈینیٹر اور بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے گروپ ایڈیٹر سدیش تیواری نے بتایا کہ اس تقریب کے دوران میڈیا کے ضابطہ اخلاق پر مرکوز ایک یادگار بھی شائع کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بہترین تحقیقاتی صحافت کے لیے 17 سینئر صحافیوں کو سریندر پرتاپ سنگھ اسمرتی میڈیا ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ شہر میں بہتر کام کرنے والے میڈیا والوں کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…