بین الاقوامی

Imran Khan-Bushra Bibi Nikah: پھر پھنسے عمران خان! غیر قانونی تھا بشریٰ بی بی کے ساتھ نکاح، مفتی نے عدالت میں بتائی شادی کی حقیقت

Pakistan: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی سے متعلق بڑا انکشاف ہوا ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح کرانے والے مفتی سعید نے عدالت میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ عمران خان کا نکاح غیرقانونی تھا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح کرانے والے مفتی سعید نے بدھ کے روز ایک عدالت سے کہا کہ عمران خان کا نکاح غیرقانونی اور اسلام کے اصولوں کے خلاف ہے۔ مفتی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر قانونی شادی کے ایک معاملے میں سینئر سول جج نصر من اللہ کے سامنے گواہی دی۔

مفتی سعید نے عدالت میں کہا کہ عمران خان نے یکم جنوری، 2018 کو ان سے فون پر رابطہ کیا اوربشریٰ بی بی کے ساتھ نکاح کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے عمران خان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں کیونکہ وہ ان کی کور کمیٹی کے رکن ہیں۔ مفتی سعید کے مطابق، بشریٰ بی بی کے ساتھ ایک خاتون بھی تھی، جس نے خود کو ان کی بہن بتایا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے خاتون سے پوچھا کہ کیا اسلام کے اصولوں کے مطابق، نکاح کیا جاسکتا ہے۔ اس کے پوچھنے پر خاتون نے جواب دیا کہ شریعت کے مطابق، نکاح کی سبھی شرطیں پوری ہوگئی ہیں۔

نکاح کے وقت پوری نہیں ہوئی تھی عدت کی مدت

مفتی سعید نے عدالت کو بتایا کہ اس نے خاتون کی یقین دہانی پریکم جنوری 2018 کو نکاح کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فروری میں ان سے رابطہ کیا اور ان سے پھر سے نکاح پڑھانے کی گزارش کی۔ مفتی کے مطابق، عمران خان نے انہیں بتایا کہ پہلے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت کی مدت پوری نہیں ہوئی تھی، کیونکہ نومبر 2017 میں ان کا طلاق ہوگیا تھا۔

عمران خان نے ان سے کہا کہ ایک پیشین گوئی کے مطابق، اگر وہ یکم جنوری کو بشریٰ بی بی سے شادی کرلیتے ہیں، تو وہ وزیراعظم بن جائیں گے۔ مفتی سعید نے مزید بتایا کہ عمران خان نے خود انہیں بتایا کہ ان کا نکاح غیرشرعی تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ان کی شادی غیرقانونی اور غیرشرعی ہے، انہوں نے نکاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Ukraine Medical Exam: یوکرین کا اہم فیصلہ، میڈیکل اسٹوڈنٹ ہندوستان میں ہی دے سکتے ہیں فائنل امتحان

عمران خان فی الحال توشہ خانہ بدعنوانی معاملے میں الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ پاکستان میں توشہ خانہ ایک سرکاری محکمہ ہے، جہاں دیگرحکومتوں کے سربراہان، غیرملکی شخصیات کے ذریعہ صدر، وزیر اعظم، اراکین پارلیمنٹ، نوکرشاہوں اور افسران کو دیئے گئے تحائف کو رکھا جاتا ہے۔ عمران خان پرتوشہ خانہ میں رکھے گئے تحائف (جس میں انہیں اس وقت وزیر اعظم ہونے کے وجہ سے ملی ایک مہنگی گھڑی بھی شامل ہے) کو کم قیمت پر خریدنے اور پھر انہیں بیچ کرمنافع کمانے کا الزام ہے۔
-بھارت ایکسپریس
Bharat Express

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

45 minutes ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

2 hours ago