CBI Summons Arvind Kejriwal: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سی بی آئی نے پوچھ گچھ کے لئے نوٹس جاری کیا ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے انہیں اتوار (16 اپریل) کو صبح 11 بجے بلایا ہے۔ ان سے سی بی آئی نئی شراب پالیسی معاملے میں پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔ سی بی آئی افسران نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
سی بی آئی کے سمن کے بعد عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے ٹوئٹ کرکے تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا، ”ظلم کا خاتمہ ضرور ہوگا۔ اروند کیجریوال کو سی بی آئی کے ذریعہ سمن کئے جانے کے معاملے میں شام 6 بجے پریس کانفرنس کروں گا۔”
واضح رہے کہ نئی شراب پالیسی معاملے میں سی بی آئی دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔ انہیں سی بی آئی نے لمبی پوچھ گچھ کے بعد 26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ اس کو لے کر عام آدمی پارٹی مسلسل بی جے پی اور مرکزی حکومت پر حملہ آور ہے۔ جمعہ کے روز ہی دہلی کے وزیراعلیٰ نے منیش سسودیا کی گرفتاری کو لے کر بی جے پی پر راست طور پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا، ”کئی ملک مخالف طاقتیں ہیں، جو ملک کو آگے نہیں بڑھنے دینا چاہتی ہے۔ وہ نہیں چاہتا ہے کہ غریبوں کے بچوں کو اچھی تعلیم ملے۔ غریب کا بچہ پڑھے گا تو ملک ترقی کرے گا، لیکن وہ لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ ملک آگے بڑھے۔ وہ کون لوگ ہیں جو نہیں چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے؟ ان سارے لوگوں نے مل کر منیش سسودیا کو جیل بھیج دیا۔”
اروند کیجریوال نے کہا، ”جن لوگوں نے منیش سسودیا کو جیل بھیجا ہے، وہ ملک کے دشمن ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ جس شخص نے تعلیم کی توسیع کرنے کی کوشش ہے، تاریخ میں تانا شاہ نے اسے اٹھاکر جیل بھیج دیا۔”
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…