قومی

Mayawati targets Congress-BJP: امبیڈکر پر جاری سیاست پر مایاوتی نے کہا، ’’کانگریس-بی جے پی ایک ہی تھالی کے چٹّے بٹّے‘‘، سماجوادی پارٹی کو بھی بنایا نشانہ

لکھنؤ: بھیم راؤ امبیڈکر پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کو لے کر راجیہ سبھا میں جاری سیاسی جنگ جاری ہے۔ اس دوران بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے ایک بار پھر بی جے پی اور کانگریس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر کا نام لے کر اپنے پیروکاروں کے ووٹوں کے مفادات کی سیاست کرنے میں کانگریس اور بی جے پی ایک ہی تھالی کے چٹّے بٹّے ہیں۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اتوار کے روز کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ کی  طرف سےبے عزتی پر ملک بھر کے لوگوں میں غصہ ہے۔ لیکن، اس بارے میں کانگریس کی جلد بازی خالص فریب اور خود غرض سیاست ہے۔ مایاوتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک کے بعد ایک کئی پوسٹس کیں۔

مایاوتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا،  ’’امت شاہ کی طرف سے پارلیمنٹ میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی بے عزتی پر ملک بھر کے لوگوں میں شدید غصہ ہے۔  لیکن، ان کی نظر اندازی اور ملکی مفاد میں ان کی جدوجہد کو ہمیشہ نقصان پہنچانے والی کانگریس پارٹی کی جلد بازی خالص دھوکہ اور خود غرضانہ سیاست ہے۔

دوسری پوسٹ میں بی ایس پی سپریمو نے لکھا، ’’بابا صاحب کا نام لے کر اپنے پیروکاروں کے ووٹوں کے مفاد پرستی کی سیاست کرتے ہوئے کانگریس اور بی جے پی جیسی پارٹیاں ایک ہی تھالی کے چٹّے بٹّے  ہیں اور بابا صاحب کی عزت نفس کے کارواں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے تمام پارٹیاں بی ایس پی کو نقصان پہنچانے کی سازش میں لگے رہتے ہیں۔

مایاوتی نے سماجوادی پارٹی کو بنایا نشانہ

آخری پوسٹ میں مایاوتی نے سماج وادی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، ’’دراصل بابا صاحب سمیت بہوجن سماج میں پیدا ہونے والے مہان سنتوں، گرووں اور مہاپرش کو پورا احترام اور عزت صرف بی ایس پی حکومت میں ہی مل پائی،  جو ان ذات پرست جماعتوں کو ہضم نہیں ہوتی۔ خاص طور پر ایس پی نے نفرت کی وجہ سے نئے اضلاع، نئے اداروں اور مفاد عامہ کی اسکیموں وغیرہ کے نام بھی بدل ڈالے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

24 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

31 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

43 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

1 hour ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

2 hours ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

2 hours ago