اسپورٹس

IPL 2023: امپائر سے کھلے عام جھگڑنا روی چندرن اشون کو پڑگیا مہنگا، بھاری جرمانہ لگایا گیا، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

Ravichandran Ashwin: راجستھان رائلس کے آف اسپنر روی چندرن اشون نے چنئی سپرکنگس کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اشون نے بلے سے رن بنانے کے ساتھ ساتھ دو وکٹ لے کر اپنی ٹیم کو جیت دلانے دلانے میں بڑا کردار نبھایا تھا۔ وہیں ان کو ایک غلطی بھاری پڑگئی، جس کے سبب ان کا زبردست نقصان ہوگیا۔ دراصل، چنئی سپرکنگس کے خلاف میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے لئے آراشون پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔

آراشون پرمیچ کے دوران آئی پی ایل کا ضابطہ اخلاق کے ضابطہ 2.7 کی خلاف ورزی کے لئے جرمانہ لگایا گیا تھا۔ ان کی ٹیم نے چنئی سپرکنگس کے خلاف میچ تین رن سے جیتا تھا۔ آئی پی ایل کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا، ’’اشون نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے رول 2.7 کے تحت لیول 1 کا جرم قبول کیا۔ ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزیوں کے لئے، میچ ریفری کا فیصلہ حتمی اور پابند ہوتا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ میچ کے بعد آراشون نے کہا تھا کہ چیپک میں شبنم گرنے کے سبب امپائروں کے ذریعہ اپنی مرضی سے گیند کو بدلنے سے وہ حیران رہ گئے تھے اور اس طرح کا فیصلہ لیتے وقت تسلسل ہونا چاہئے۔ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں سپرکنگس کے ہدف کا تعاقب کرنے کے دوران بھاری شبنم گرنے کے سبب امپائروں کو مداخلت کرنے اور گیند کو بدلنے کو مجبور ہونا پڑا، جس سے میچ میں 25 رن دے کر2 وکٹ حاصل کرنے والے آراشون حیران تھے۔

اسٹار اسپنر نے کیا کہا تھا؟

آراشون نے کہا تھا کہ انہوں نے اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ امپائروں نے بہت زیادہ شبنم گرنے پر گیند بدلی ہو۔ انہوں نے میچ کے بعد کہا، ‘‘یہ حیرانی بھرا رہا کہ امپائروں نے شبنم کے سبب اپنی مرضی سے گیند بدل دی۔ ایسا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا اور میں حیران تھا۔ ایمانداری سے کہوں تو اس بار آئی پی ایل میں میدان پر لئے گئے کچھ فیصلوں سے میں تھوڑا حیران ہوں۔‘‘

مین آف دی میچ منتخب کئے گئے آراشون نے کہا، ’’میرا کہنے کا مطلب ہے کہ میں اس لئے حیران ہوں کیونکہ اس کے اچھے یا غلط نتائج نکل سکتے ہیں۔ اس لئے میرا ماننا ہے کہ آپ کو تھوڑا توازن بنانے کی ضرورت ہے۔ ہماری ٹیم گیند بازی کر رہی تھی اور ہم نے گیند بدلنے کے لئے نہیں کہا تھا، لیکن امپائروں نے اپنی مرضی سے گیند بدل دی۔ میں نے امپائر سے پوچھا اور انہوں نے کہا کہ ہم (امپائر) ایسا کرسکتے ہیں۔‘‘ آراشون نے کہا تھا، ’’اس لئے مجھے امید ہے کہ جب بھی شبنم پڑ رہی ہوگی تب وہ اسے بدل سکتے ہیں۔ آپ جو بھی کرنا چاہیں کرسکتے ہیں، لیکن آپ کو ایک پیمانہ طے کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago