قومی

Delhi CM Residence: پی ڈبلیو ڈی نے دہلی کی وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کو کیا سیل ، جانئے وجوہات

پی ڈبلیو ڈی حکام کی ایک ٹیم دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی کی رہائش گاہ پہنچ گئی ہے۔ پی ڈبلیو ڈی حکام کی ٹیم ان کی رہائش گاہ پرسکس فلیگ اسٹاف کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعلیٰ آتشی کا تمام سامان وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے باہر لے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی دہلی کی وزیر اعلی کی رہائش گاہ کو خالی کرنے کے معاملہ پر وزیر اعلی کے دفتر کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ وزیر اعلی  کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ملک کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ خالی کرائی گئی ہے ۔ بی جے پی کے کہنے پر ایل جی نے سی ایم کی رہائش گاہ سے زبردستی وزیر اعلی آتشی کا سامان باہر نکالا گیا ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بی جے پی جو 27 سال سے دہلی میں اقتدار سے محروم ہے اب سی ایم کی رہائش گاہ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ “

اس دوران دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا نے وزیر اعلیٰ پر بنگلے میں غیر قانونی طور پر رہنے کا الزام لگایا اور اسے سیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

آتشی پیر کو اپنا سامان لے کر شمالی دہلی کے سول لائنز علاقے میں واقع بنگلے میں رہنے آئی تھیں۔ کیجریوال اس بنگلے میں نو سال تک  مقیم رہے اور وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اسے خالی کر دیا۔

دریں اثنا، عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ بنگلہ ابھی تک آتشی کو الاٹ نہیں کیا گیا ہے اور بی جے پی پر بنگلے پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بنگلہ کمپلیکس میں موجودہ وزیر اعلیٰ کا ایک کیمپ آفس بھی خالی کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی دہلی میں اسمبلی انتخابات جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے، اس لیے اب وہ دہلی کے وزیر اعلی کے بنگلے پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دستاویزات دکھاتے ہوئے سنجے سنگھ نے دعویٰ کیا کہ کیجریوال نے مناسب طریقے سے بنگلہ خالی کیا ہے۔

اس سے قبل بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ بنگلہ کو پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے حوالے نہیں کیا گیا ہے اور اس کی چابیاں اب بھی کیجریوال کے پاس ہیں۔ تاہم سنگھ نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔

-بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Ratan Tata Health Update: رتن ٹاٹا کی طبیعت ہوئی خراب، ممبئی کے اسپتال میں ہوئے داخل

چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد ٹاٹا کو ٹاٹا سنز، ٹاٹا انڈسٹریز، ٹاٹا…

8 mins ago

Nobel Prize 2024: تین سائنسدانوں کو پروٹین کی ساخت پر کام کرنے کے سبب کمسیٹری کے نوبل انعام سے کیا گیا سرفراز

امریکی سائنسدان ڈیوڈ بیکر اور جان جمپر اور برطانوی سائنسدان ڈیمس ہاسابیس کو یہ اعزاز…

51 mins ago

World Post Day 2024: موندرا پورٹ کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر پوسٹل اسٹیمپ جاری کیا گیا

انڈیا پوسٹ کے ذریعہ جاری کردہ اس ڈاک ٹکٹ میں "25 سال کی ترقی -…

1 hour ago

The Unifying Power of Indian Films: ایک بھارت شریسٹھ بھارت: ہندوستانی فلموں کو ایک دھاگے میں پرونے کی طاقت

ہندوستانی سنیما کو عالمی سطح پر اونچا اٹھانے کے لیے، حکومت تین بنیادی ستونوں پر…

1 hour ago

Why complementary feeding is importantبچے کے سوئے تغذیہ کے لیے معاون غذا کی فراہمی ازحد اہم ایجنڈا کیوں ہے؟

ظاہر ہے کہ ایک بچے کی زندگی کے پہلے دو برس مواقع کا وہ اہم…

1 hour ago