قومی

Putin calls PM Modi: روسی صدر پوتن نے پی ایم مودی سے فون پر کی بات، الاسکا میں ٹرمپ سے ہوئی ملاقات پر کی تبادلۂ خیال

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کی تفصیلات سے پی ایم مودی کو آگاہ کیا۔ پی ایم مودی نے اس دوران روس یوکرین تنازعے کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا موقف ابتدا سے ہی پرامن حل رہا ہے اور اس کے لیے وہ ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس بات چیت کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ’’الاسکا میں صدر ٹرمپ کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقات کے تفصیلات کا اشتراک کرنے اور فون کال کرنے کے لیے میرے دوست صدر پوتن کا شکریہ۔ ہندوستان نے مسلسل یوکرین تنازعہ کے پرامن حل پر زور دیا ہے اور اس سلسلے میں کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ میں آنے والے دنوں میں ہمارے مسلسل تبادلۂ خیالات کا منتظر ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ الاسکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان حالیہ ملاقات یوکرین جنگ کے پرامن حل کے لیے ایک اہم سفارتی اقدام تھا۔ اس ملاقات میں پوتن نے اس بات کی رضامندی ظاہر کی کہ امریکہ اور یورپ یوکرین کو نیٹو طرز کی سیکیورٹی ضمانتیں فراہم کریں، بشرطیکہ یوکرین نیٹو کا رکن نہ بنے، جو امن کی جانب ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی یوکرین کے علاقوں ڈونباس اور لوہانسک کے حوالے سے ممکنہ تبادلے پر بھی بات چیت ہوئی، لیکن یوکرین نے آئینی تحفظات کے باعث اسے مسترد کر دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

38 minutes ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

2 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

2 hours ago