دہلی-این سی آر میں ایئرٹیل کی سروس ٹھپ ہونے سے ہنگامہ مچ گیا۔
ملک کے کئی حصوں میں ایئرٹیل، جیو اورووڈا فون کے یوزرس (صارفین) کو پچھلے کچھ گھنٹوں سے موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سے متعلق پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ جلدازجلد اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کئی گراہکوں (صارفین) نے شکایت کی ہے کہ ان کے موبائل پرنیٹ ورک سنگنل تودکھائی دے رہا ہے، لیکن کالنگ پوری طرح سے ٹھپ ہے۔ نہ کال لگ رہی ہے اورنہ ہی ریسیوہورہی ہے۔ یہ سب شکایتیں سوشل میڈیا پرایئرٹیل کے خلاف نظرآیا۔ زیادہ ترشکایتیں دہلی-این سی آرکے یوزرس نے کیا تھا۔
موبائل انٹرنیٹ بند ہوجانے سے سوشل میڈیا، آن لائن پیمنٹ اوردیگر ڈیجیٹل سروس کا استعمال کرنے والے یوزرس کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ حالانکہ راحت کی بات یہ رہی کہ ایئرٹیل کی براڈ بینڈ اوروائی فائی سروس معمول کے مطابق کام کرتی رہیں۔ پریشانی صرف موبائل نیٹ ورک تک ہی محدود رہی۔
سوشل میڈیا پرایئرٹیل نے آؤٹیج کی تصدیق کی
سوشل میڈیا پرہی ایئرٹیل نے اس آؤٹیج کی باضابطہ طورپر تصدیق کی۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ فی الحال نیٹ ورک آؤٹیج کا سامنا کیا جا رہا ہے اورتکنیکی ٹیم اسے حل کرنے میں مصروف ہے۔ ایئرٹیل نے گراہکوں سے ہوئی پریشانی کے لئے معذرت ظاہرکی اوربھروسہ دلایا کہ خدمات جلد ہی معمول کے مطابق کردی جائیں گی۔ دہلی-این سی آرسمیت کئی علاقوں سے یوزرس نے نیٹ ورک نہ ملنے اورکال بند ہونے کی شکایت کی۔ اس طرح کی پریشانی کے پیچھے عام طورپرتکنیکی گڑبڑی، فائبرکٹ، نیٹ ورک، اپ گریڈ یا اچانک بڑھے نیٹ ورک لوڈ کو وجہ مانا جاتا ہے۔ کئی یوزرس نے جیو اورآئیڈیا ووڈا فون کے سروس ڈاؤن ہونے کی بھی شکایتیں کی ہیں۔
3500 سے زیادہ شکایتیں درج
ڈاؤن ڈیٹیکٹرکے مطابق، دہلی-این سی آر، جے پور، کانپور، احمد آباد، سورت، ممبئی، حیدرآباد، بنگلور اورکولکاتا میں ایئرٹیل کے صارفین کواس وقت نیٹ ورک اورانٹرنیٹ کے مسائل کا سامنا ہے۔ پیر(18 اگست 2025) کی شام 4:30 بجے تک سروس میں خلل ہونے کی وجہ سے 3,500 سے زیادہ شکایتیں درج کی گئیں۔
68 فیصد فون کالس سے متعلق پریشانیاں درج
اس میں سے 68 فیصدی یوزرس نے فون کالس سے متعلق شکایتیں دیں۔ 16 فیصدی نے موبائل انٹرنیٹ سے متعلق شکایتیں تو وہیں 15 فیصدی نے سنگنل نہ ملنے کی شکایت کی۔ کئی یوزرس نے 5جی پلان ہونے کے باوجود 4جی نیٹ ورک پرڈیٹا کٹوتی سے متعلق بھی شکایت دی ہے۔ کئی لوگوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں رہنے کے باوجود جہاں کوریج معمول کے مطابق مستحکم رہتا ہے، وہاں بھی کمزور نیٹ ورک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…
جلیل اختر کو 19 جون کو پولیس نے حراست میں لیا تھا، عدالت نے سرکاری…
ٹرانسپورٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ قوانین پر عمل یقینی بنانا ضروری ہے، لیکن ضابطے…
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو صحافت کی شاندار روایت، بدلتے دور میں اس کے…
13 ستمبر کو بھارت نے پہلا میچ 7 وکٹ سے جیتا، جب کہ دوسرے مقابلے…