قومی

اجین کی تکیہ مسجد انہدام معاملے میں سپریم کورٹ نے نظرثانی کی درخواست کی مسترد، مسجد کو مہاکال مندر کمپلیکس کی پارکنگ کی توسیع کے لیے منہدم کیے جانے کا ہے الزام

مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں واقع تکیہ مسجد کے انہدام کے خلاف دائر نظرثانی عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے سابقہ فیصلے پر دوبارہ غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے 7 نومبر 2025 کے حکم میں ایسی کوئی واضح خامی نہیں ہے جس کی بنیاد پر اس پر نظرثانی کی ضرورت ہو۔ عدالت نے کھلی عدالت میں سماعت کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل بنچ نے 17 نومبر کو جاری حکم میں کہا کہ نظرثانی عرضی اور اس کی حمایت میں پیش کیے گئے دلائل کا جائزہ لیا گیا ہے، لیکن 7 نومبر 2025 کے حکم میں ایسی کوئی واضح غلطی نہیں پائی گئی جو اس پر دوبارہ غور کرنے کا جواز فراہم کرے۔

13 مقامی باشندوں نے دائر کی تھی اصل عرضی

اصل عرضی مسجد میں نماز ادا کرنے والے 13 مقامی باشندوں نے دائر کی تھی۔ ان کا الزام تھا کہ مدھیہ پردیش حکومت نے جنوری 2025 میں مہاکال مندر کمپلیکس سے متصل پارکنگ کی سہولت میں توسیع کے لیے تکیا مسجد کو منہدم کر دیا تھا۔ عرضی گزاروں کا دعویٰ تھا کہ مسجد کو 1985 میں وقف جائیداد کے طور پر نوٹیفائی کیا گیا تھا اور اس کا انہدام عبادت گاہوں سے متعلق قانون 1991، وقف قانون 1995 اور حصول اراضی قانون 2013 کی خلاف ورزی ہے۔ عرضی گزاروں نے اراضی کے حصول کے عمل میں بھی بے ضابطگیوں کا الزام لگایا تھا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ معاوضے کی ادائیگی مجاز مالکان کے بجائے غیر مجاز قابضین اور تجاوزات کرنے والوں کو کی گئی۔

ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ سے بھی مایوسی

اس سے قبل مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے شاہی مسجد کو جزوی طور پر مسمار کرنے کی اجازت دیتے ہوئے انہدام کے نوٹس کو چیلنج کرنے والی دو درخواستوں کو خارج کر دیا تھا۔ جسٹس سندیپ این بھٹ نے اجین میونسپل کارپوریشن (یو ایم سی) کے مسجد کے ایک حصے کو منہدم کرنے کے نوٹس کے خلاف دائر درخواستوں کو یہ کہتے ہوئے خارج کردیا تھا کہ انتظامی کارروائی قابل اطلاق قانونی دفعات کے تحت آتی ہے۔ مسجد کی بحالی کے لیے دائر عرضی کو پہلے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے سنگل جج اور اس کے بعد ڈویژن بنچ نے مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد مقامی باشندوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔  عدالت عظمیٰ نے 7 نومبر 2025 کو ان کی عرضی خارج کر دی تھی۔ اس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بھی اب مسترد کر دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Sambhal Harihar Mandir Padyatra: سنبھل میں ہری ہر مندر پدیاترا کے دوران ہنگامہ، پولیس سے دھکا مکی، 10 ہزار افراد کو جمع کرنے کا تھا اعلان

رشی راج گری مہاراج کی قیادت میں نکالی گئی سناتن پدیاترا کو انتظامیہ نے اجازت…

42 minutes ago

PM Modi’s appeal to Indian companies: ’’ملازمین کی تعداد اور تنخواہوں میں اضافہ کریں‘‘، وزیراعظم مودی کی بھارتی کمپنیوں سے اپیل

وزیراعظم نے صنعت کاروں سے کہا کہ وہ ملازمین کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ان…

2 hours ago

Mahua Moitra Attack: مہوا موئترا کے قافلے پر پھینکے گئے انڈے، خواتین نے گاڑی پر جھاڑو سے کیا حملہ، لگائے ’گو بیک‘ کے نعرے

مغربی بنگال کے ضلع نادیہ میں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کو احتجاج…

2 hours ago