معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیویارک شہر کے تاریخی میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہندی زبان میں کامیڈی شو کرنے والے پہلے ہندوستانی بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس کامیابی پر ذاکر خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپنی خوشی اور جذبات کا اظہار کیا۔ ’’سخت لونڈا‘‘ کے نام سے مشہور ذاکر خان اپنی روزمرہ زندگی سے جڑی مزاحیہ باتوں اور منفرد انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انھوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’’آج کا دن میرے لیے بہت خاص تھا۔ چھ ہزار لوگوں کے سامنے ہندی کامیڈی کرنا ایک ناقابلِ یقین تجربہ تھا۔‘‘
ذاکر نے مزید لکھا کہ ’’یہ دن صرف اس لیے بڑا نہیں تھا کہ میں ایک مشہور مقام پر پرفارم کر رہا تھا، بلکہ اس لیے بھی کہ میرے پسندیدہ لوگ سامعین میں موجود تھے۔ اجنبی ملک میں اجنبی لوگوں کے درمیان اتنا پیار ملے تو اور کیا چاہیے؟ کچھ لوگ دور دراز سے ڈرائیو کر کے آئے، کچھ تو دو سے تین گھنٹے کی فلائٹ لے کر بھی پہنچے۔ یہ لمحہ میرے لیے، بھارت کی کامیڈی کے لیے اور ہماری دیسی ثقافت کے لیے بہت بڑا تھا۔‘‘
شو سے قبل ذاکر کے پوسٹر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کی دیواروں پر جگمگا رہے تھے، جب کہ امریکی میڈیا میں بھی ان کے اس پرفارمنس کو بھرپور کوریج دی گئی۔ ذاکر خان کے قریبی دوست اور مشہور شیف وکاس کھنہ نے اس موقع پر ایک جذباتی پیغام میں لکھا کہ ’’ذاکر کی کامیابی صرف اس کا خواب نہیں، بلکہ ہم سب کے خواب کی تعبیر ہے۔ آج پوری دنیا ایک ہندوستانی لڑکے کو تاریخ بناتے دیکھ رہی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ ذاکر خان نے 2012 میں کامیڈی سینٹرل کے ’’انڈیاز بیسٹ اسٹینڈ اپ‘‘ مقابلہ جیت کر شہرت حاصل کی تھی۔ اس کے بعد سے وہ بھارت اور بیرون ملک لاکھوں مداحوں کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں۔ ان کی تازہ کامیابی نہ صرف ان کے ذاتی کیریئر کے لیے، بلکہ ہندوستانی کامیڈینز کے لیے بھی نہایت اہم ہے اور عالمی سطح پر ہنوستانی فن مزاح کی بہترین نمائندگی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔…
سلیم انجینئر نے کہا کہ میڈیا کی ایسی رپورٹوں کو پڑھ کر بھی تشویش ہوتی…
21 جون 1950 کو ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی اینی کارسن نے اپنے پورے ادبی…