بھارت ایکسپریس۔
Himachal Lok Sabha Elections 2024: ہماچل پردیش میں سب سے آخری مرحلے یعنی یکم جون کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ہماچل پردیش میں انتخابی ماحول زور پکڑ چکا ہے۔ اسٹار پرچارکوں کا ہماچل پردیش میں انتخابی جلسہ جاری ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کانگڑا پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار آنند شرما کے حق میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر جم کر تنقید کی۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہماچل پردیش میں آئی تباہی کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش کی مدد نہیں کی۔
پرینکا گاندھی کا وزیراعظم مودی پر حملہ
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری نے کہا، ”گزشتہ 10 سال میں مودی حکومت نے صرف اپنے کھرب پتی دوستوں کو خوش کرنے کی حکمت عملی بنائی۔ ملازمین کو پرانی پنشن دینے کے لئے مرکزی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں، جبکہ انہوں نے صنعت کاروں کو 16 لاکھ کروڑ روپئے کے قرض معاف کئے اور ملک کے وسائل ان کو سونپے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سیب کے کولڈ اسٹور صنعت کاردوستوں کو سونپ دیئے ہیں، جو سیب کے دام کنٹرول کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ سیب باغبانوں کو سیب کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہیں۔”
پرینکا گاندھی نے پھراٹھایا سیب پر امپورٹ ڈیوٹی کا معاملہ
پرینکا گاندھی نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی غیر ملکی سیب امپورٹ ڈیوٹی گھٹائی گئی۔ اس سے سیب باغبانوں کو نقصان ہوا۔ کانگریس 55 سال تک اقتدار میں رہی، لیکن کبھی بھی عوام کے مفاد کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب مہنگائی اور بے روزگار بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں عام لوگوں کے خلاف ہیں۔
بی جے پی نے حکومت گرانے کی کوشش کی: پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہماچل پردیش دیو بھومی اور ویر بھومی ہے۔ یہاں کے لوگ ایماندار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ایک سازش کے تحت پوری طاقت کے ساتھ ریاست کی ایماندار لوگوں کی منتخب کردہ ایماندارحکومت کو گرانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا، ”مودی کو ہماچل پردیش کے لوگوں سے کوئی پیار نہیں ہے، بلکہ بی جے پی لیڈران کا واحد مقصد سبھی ہتھکنڈے اپناکر اقتدار حاصل کرنا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی ہماچل پردیش کو اپنا گھربتاتے ہیں، لیکن جب ریاست میں تباہی آئی تووہ ایک بار بھی ہماچل پردیش نہیں آئے۔ مرکز کی طرف سے قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کے لئے ایک پیسہ تک نہیں دیا۔”
بھارت ایکسپریس۔
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…