قومی

Patna law college student death: پٹنہ کالج میں طالب علم کے قتل پر عوام میں غصہ،مظاہرین پر پولیس نے کیا لاٹھی چارج

پٹنہ یونیورسٹی کے بی این کالج کے آخری سال کے طالب علم ہرش راج اب ہمارے درمیان میں نہیں ہیں۔ ہرش راج کو سیاست میں بھی دلچسپی تھی، اور طلبہ سیاست میں ان کا قد مسلسل بڑھتا جا رہا تھا۔ اس سے ہرش راج کے مخالف کیمپ میں غصہ  بڑھ رہا تھا۔ ہرش راج کئی ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا کرتے تھے۔ پچھلے سال ہی ہرش راج نے درگا پوجا کے موقع پر ڈانڈیا نائٹس کا اہتمام کیا تھا۔ اس دوران ہرش راج کا کالج کے کچھ لڑکوں سے جھگڑا ہوا۔ ان طالب علموں میں سے ایک چندن یادو بھی تھا جو ہرش راج کی موت کا ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے چندن یادو کو گرفتار کر لیا ہے۔

قریب 20منٹ تک مارتے رہے، کسی نے مدد نہیں کی

ہرش راج کو پیر کو کالج کیمپس میں کچھ لڑکوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ ہرش کے والد صحافی ہیں۔ اکلوتے بیٹے کی لاش دیکھ کر والدین دھاڑیں مار مار کر رو پڑے۔ پورے خاندان کی حالت خراب ہے۔ ہرش راج کے دادا ریٹائرڈ ٹیچر ہیں۔ پٹنہ یونیورسٹی میں ماضی میں بھی طلباء کے درمیان لڑائی، بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں۔ لیکن قتل کے اس معاملے نے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ کالج کیمپس میں طلبہ کے درمیان تقریباً 20 منٹ تک لڑائی جاری رہی۔ اس دوران 8-10 نقاب پوش لوگ ہرش راج کو مارتے رہے لیکن کوئی بھی اسے بچانے نہیں آیا۔ کالج کیمپس میں تقریباً ہمیشہ 10-20 طلباء موجود ہوتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آور جب کالج کے احاطے سے باہر نکلے تب اساتذہ اور دیگر ملازمین اپنے کمرہ  سے باہر آئے۔

لاٹھیوں، اینٹوں اور پتھروں سے حملہ

ہرش راج پر لاٹھیوں، اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا۔ جسم کے تقریباً ہر حصے پر حملہ ہوا۔ ہرش راج کو خون بہہ جانے کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چندن یادو بھی اسی لاء کالج کا طالب علم ہے جس میں ہرش راج پڑھتا تھا۔ چندن یادو کو ہرش راج کے قتل کی سازش کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ پولیس اب چندن یادو سے پوچھ گچھ اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے میں مصروف ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس کالج کیمپس اور اس کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کر رہی ہے، تاکہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

لوگ احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے

پولیس کو خدشہ ہے کہ ہرش راج کے قتل کا معاملہ زور پکڑ سکتا ہے، اس لیے پٹنہ یونیورسٹی کے تمام کالجوں کو منگل کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود پٹنہ یونیورسٹی کے باہر لوگ جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منانے کی کوشش کی اور کچھ طاقت کا استعمال بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ پٹنہ یونیورسٹی میں بھی سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پولیس نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس کو کچھ ویڈیوز ملے ہیں جن میں نقاب پوش لوگ ہرش راج پر حملہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تاہم پولیس نے ابھی تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ پولیس تفتیش کے دوران کوئی بیان دینے سے گریز کر رہی ہے۔

پٹنہ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب راج دوپہر میں امتحان دینے کے بعد باہر آ رہا تھا۔ اطلاع ملی کہ سلطان گنج تھانہ علاقہ کے لاء کالج کیمپس میں گریجویشن کا امتحان دینے گئے ایک طالب علم کو کچھ نامعلوم افراد نے مار پیٹ کر زخمی کر دیا۔ پٹنہ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرہ کو اسپتال لے گئی، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایاکہ ملزمان ماسک پہنے ہوئے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق جب متاثرہ طالب علم کمرہ امتحان سے باہر آرہا تھا تو ملزمان نے متاثرہ پر حملہ کردیا اور اسے بے دردی سے مارنا شروع کردیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

52 minutes ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

1 hour ago