قومی

Tejashwi Yadav on Bihar Govt: بہار میں غنڈہ راج چل رہا ہے،مجرموں میں کوئی خوف نہیں ہے،سب کچھ بھگوان بھروسے چل رہا ہے۔تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات کے بیچ گزشتہ چند دنوں میں بہار کے کئی مقامات سے انفرادی قتل کی خبریں آئی ہیں ، عام سڑک سے کالج کے کیمپس تک قتل  کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ بہار کے سابق ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار میں غنڈہ راج چل رہا ہے ، مجرموں میں کوئی خوف نہیں ہے۔ سب کچھ بھگوان بھروسے چل رہا ہے۔ تیجسوی یادو نے میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے کی بہار سرکار میں غنڈہ راج ساتویں آسمان پر ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے مسوڈھی میں سورو پٹیل کا قتل  ہوا تھا،چھپرا میں چندن رائے کو قتل کردیا گیا اور کل پٹنہ یونیورسٹی میں طالب علم ہرش راج کا قتل کیا گیا ۔ بہار میں لاء اینڈرآرڈر نام کی کوئی چیز نہیں رہی، یہاں سب کچھ بھگوان بھروسے چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ ہرش راج کو پیر کو کالج کیمپس میں کچھ لڑکوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ ہرش کے والد صحافی ہیں۔ اکلوتے بیٹے کی لاش دیکھ کر والدین دھاڑیں مار مار کر رو پڑے۔ پورے خاندان کی حالت خراب ہے۔ ہرش راج کے دادا ریٹائرڈ ٹیچر ہیں۔ پٹنہ یونیورسٹی میں ماضی میں بھی طلباء کے درمیان لڑائی، بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں۔ لیکن قتل کے اس معاملے نے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ کالج کیمپس میں طلبہ کے درمیان تقریباً 20 منٹ تک لڑائی جاری رہی۔ اس دوران 8-10 نقاب پوش لوگ ہرش راج کو مارتے رہے لیکن کوئی بھی اسے بچانے نہیں آیا۔ کالج کیمپس میں تقریباً ہمیشہ 10-20 طلباء موجود ہوتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آور جب کالج کے احاطے سے باہر نکلے تب اساتذہ اور دیگر ملازمین اپنے کمرہ  سے باہر آئے۔

ہرش راج پر لاٹھیوں، اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا۔ جسم کے تقریباً ہر حصے پر حملہ ہوا۔ ہرش راج کو خون بہہ جانے کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چندن یادو بھی اسی لاء کالج کا طالب علم ہے جس میں ہرش راج پڑھتا تھا۔ چندن یادو کو ہرش راج کے قتل کی سازش کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ پولیس اب چندن یادو سے پوچھ گچھ اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے میں مصروف ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس کالج کیمپس اور اس کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کر رہی ہے، تاکہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

5 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

6 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

6 hours ago