Priyanka Gandhi Hospitalised: طبعیت خراب ہونے کے سبب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل نہیں ہوسکیں گی۔ انہوں نے جمعہ (16 فروری، 2024) کو کہا کہ صحت میں سدھارہوتے ہی وہ اس یاترا کا حصہ بنیں گی۔
پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پرلکھا، ’’میں بڑی امید سے اترپردیش میں ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘‘ کے پہنچنے کا انتظار کر رہی تھی، لیکن بیماری کی وجہ سے مجھے آج ہی اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ طبیعت تھوڑی بہتر ہوتے ہی میں یاترا میں شامل ہوں گی۔ تب کے لئے میں چندولی-بنارس پہنچ رہے سبھی مسافروں، پوری محنت سے یاترا کی تیاری میں لگے اترپردیش کے میرے اتحادیوں اور پیارے بھائی کو مبارکباد دیتی ہوں۔‘‘
پرینکا گاندھی کو جمعہ کو ہی اترپردیش کے چندولی میں بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہونا تھا۔ دراصل، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں منی پور سے ممبئی تک بھارت جوڑو نیائے یاترا نکالی جا رہی ہے۔
یوپی میں یاترا کا روٹ کیا ہے؟
بھارت جوڑو نیائے یاترا 21-16 فروری تک مشرقی اترپردیش کے کچھ اضلاع اور پھر رائے بریلی اور امیٹھی میں نکالی جائے گی۔ 22 اور 23 فروری کو یاترا کے لئے بریک کا دن ہے۔ پھر یاترا 24 اور 25 فروری کو مغربی اترپردیش میں یاترا پھر سے شروع کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…
جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا تھا کہ بل میں 572 ترامیم کی…
اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…
جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہاں تک کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات…
"یہ ٹیرف اس لیے لگایا گیا ہے کہ ہمارے شہریوں کو غیر قانونی امیگریشن اور…