Narender Modi Rewari Visit: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ (16 فروری، 2024) کو ہریانہ کے ریواڑی کو بڑا تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست تبھی ترقی کرے گا جب یہاں جدید سڑکیں بنیں گی، ریلوے کا جدید نیٹ ورک ہوگا اور جب یہاں بڑے اور اچھے اسپتال ہوں گے۔ کچھ دیر پہلے مجھے ایسے ہی کئی کاموں سے متعلق تقریباً 10 ہزار کروڑ روپئے کی اسکیمیں سونپنے کا موقع ملا، جس میں ریواڑی ایمس، گروگرام میٹرواورکئی ریل لائنس ہیں۔
وزیراعظم نریندرمودی نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ”اب کی بار400 پار…“ وزیراعظم نے جی-20 کے کامیاب اجلاس کے لئے کہا کہ ”یہ آپ لوگوں کے آشیرواد کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔ اب مجھے اپنی تیسری مدت میں ہندوستان کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے لئے آپ کے آشیرواد کی ضرورت ہے۔“
”ریواڑی کے لوگ مودی کو بہت پیار کرتے ہیں“
وزیراعظم مودی نے ریواڑی کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا، ”پوری دنیا میں مودی کی گارنٹی کی بہت بحث ہو رہی ہے اوراس میں سب سے پہلے ریواڑی ہی نظرآرہا ہے۔ ریواڑی کے لوگ مودی کو بہت پیارکرتے ہیں۔ سال 2013 میں جب بی جے پی نے پی ایم امیدوارکے طور پر میرے نام کا اعلان کیا، تب میرا پہلا پروگرام ریواڑی میں ہی ہوا تھا۔“
پی ایم مودی نے کانگریس کی تنقید کی
پی ایم مودی نے اپنے خطاب کے دوران کانگریس پربھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا، ”کانگریس کے پاس اب کارکنان نہیں بچے ہیں۔ کانگریس ہمارے خلاف سازش کرتی ہے۔ ہمارے خلاف سازش ہوتی ہے، جس کا جواب عوام دیتی ہے۔ کانگریس ایک پریوار(فیملی) کی پارٹی ہے۔ کانگریس کے پرانے لیڈر سب ایک ایک کرکے چھوڑ کر جارہے ہیں۔ اس بار بھی کانگریس نے میرے خلاف سارے محاذ کھول دیئے ہیں۔ کانگریس کا اب تک کا ٹریک ریکارڈ لوگوں کو چھوٹی اوربنیادی ضرورتوں سے دور رکھنے والا ہے۔ کانگریس کے جو لوگ بھگوان رام کو تصوراتی کہتے تھے، جو کبھی نہیں چاہتے تھے کہ رام مندربنے، وہ بھی جے سیا رام کا نعرہ لگانے لگے ہیں۔“
بھارت ایکسپریس۔
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…