موربی میں 30 اکتوبر کی شام کو پیش آئے پل حادثے میں اب تک صرف 140 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ اموات کا سرکاری اعداد و شمار ہے۔ حادثے کے تیسرے دن منگل کو نیوی اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں نےدو بارہ ماچھو میں لاشوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
بروز بدھ گجرات میں ایک روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج موربی میں مرنے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم گجرات کے 3 روزہ دورے پر ہیں۔ غم کے اس ماحول میں بھی ان کے موربی کے دورے سے قبل راتوں رات سرکاری ہسپتال کو پینٹ اور مرمت کرایا گیا ہے۔
اپوزیشن کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے اسپتالوں کی مرمت پر طنز کیا ہے۔ کہا- بی جے پی ایونٹ مینجمنٹ میں لگی ہوئی ہے تاکہ وزیر اعظم کا فوٹو شوٹ کرایا جا سکے۔
موربی حادثے کےکچھ بڑے پہلو
این ڈی آر ایف نے کہا- ہمیں شبہ ہے کہ کچھ لاشیں دریا کی تہہ میں ہو سکتی ہیں۔ ہم نے غوطہ خوروں کو بلا کر سرچ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ پل کی دیکھ بھال کرنے والی اوریوا کمپنی کے دو منیجر، پل کی مرمت کرنے والے دو ٹھیکیدار، دو ٹکٹ کلرک اور تین سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں9 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہےاور 50 افراد پر مشتمل ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔
حادثے کے بعد احمد آباد کے اٹل پل کے لیے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہاں 1 گھنٹے میں صرف 3000 لوگ جا سکیں گے۔ یہ الرٹ احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے جاری کیا ہے۔
یوا گروپ وہ کمپنی ہے جسے پل کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس گروپ نے موربی میونسپلٹی کے ساتھ مارچ 2022 سے مارچ 2037 تک 15 سال کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ گجرات پولیس نے کہا کہ 50 افراد پر مشتمل ٹیم پل حادثے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف دفعہ 304، 308 اور 114 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ جن کا کردار اب تک سامنے آیا ہے، انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نام سامنے آنے پر مزید گرفتاریاں ہوں گی۔ اب تک 9 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان میں یوا کمپنی کے افسران بھی شامل ہیں۔ اس کمپنی کو پل کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کیا دکھ کا اظہار
امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ میں ان سبھی پریوار والوں کے لئے دل کی گہرائی سے دکھ کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نےاپنے پیاروں کو اس حادثہ میں کھو دیا ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں ہم ہندوستانی لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…