نئی دہلی، 31 اکتوبر (بھارت ایکسپریس) : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر دہلی کے سردار پٹیل اسکول میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی بھی زبان سیکھنے کا مخالف نہیں ہوں لیکن مجھے اپنی مادری زبان کو زندہ رکھنا ہے۔
واضح رہے کہ دہلی کے سردار پٹیل اسکول کے 200 سے زیادہ سابق طلباء کے ایک گروپ نے اسکول انتظامیہ کو ایک خط لکھا تھا۔ جس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو اسکول کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کرنے پر اعتراض کیا گیا ۔ گروپ نے کہا کہ یہ دعوت اسکول کے اصول کے خلاف ہے اور موجودہ پولرائزنگ ماحول میں اسکول تنقید کا مرکز بن جائے گا۔
سابق طلباء نے خط میں کہا، “پولرائزیشن کے موجودہ ماحول میں ان جیسے سیاسی شخص کو مدعو کرنا اسکول کو تنقید کا مرکز بنا دے گا اور اس کے اصولوں کو نقصان پہنچائے گا جو آئین اور اکثیریت پر قائم ہیں۔” شاہ کے موقف پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما، سردار پٹیل کے نظریات کے برعکس ہیں، جو انہیں اسکول میں سکھائے جاتےہیں۔ راشٹریہ ایکتا دیوس ہر سال 31 اکتوبر کو ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یاد میں ان کی یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…