نئی دہلی: یوپی کانگریس صدر اجے رائے کی قیادت میں کانگریس کا ایک وفد سنبھل تشدد کے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کے کے پیش نظر دورہ کرنے والا تھا، تاہم اب وہ نہیں جا سکیں گے کیونکہ لکھنؤ پولیس نے نوٹس جاری کر کے انہیں تشدد سے متاثرہ سنبھل کا دورہ نہ کرنے کو کہا ہے۔ نوٹس میں ضلع میں دفعہ 163 بی این ایس ایس کے نفاذ کا ذکر کیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق کے مطابق لکھنؤ پولیس نے کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے کو نوٹس جاری کر کے تشدد سے متاثرہ سنبھل کا دورہ نہ کرنے کو کہا ہے۔ اجے رائے کو دیے گئے نوٹس میں ان سے کہا گیا ہے کہ سنبھل ضلع میں امن اور فرقہ وارانہ حساسیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے وہ عوامی مفاد میں تعاون کریں اور اپنے مجوزہ پروگرام کو ملتوی کر دیں تاکہ ضلع کی طرف سے منظور کردہ دفعہ 163 بی این ایس ایس کے حکم کی خلاف ورزی نہ ہو سکے۔
معاوضے کا اعلان
اس سے قبل سماجوادی پارٹی کے وفد کو بھی دوہ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سماجوادی پارٹی مہلوکین کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے مالی معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے نے ہفتہ کو کہا تھا کہ پارٹی تشدد میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔
حکومت سے کیا مطالبہ
انہوں نے حکومت سے ان خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی لیڈر نے کہا تھا کہ اب محتاط رہنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ قومی صدر سے بات کر کے ہمارا وفد یقینی طور پر کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے قابل ہو جائے گا۔ قومی صدر نے فیصلہ کیا ہے کہ گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کو سماجوادی پارٹی 5-5 لاکھ روپے دے گی۔
ماتا پرساد پانڈے نے کہا تھا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ جاں بحق ہونے کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیے جائیں اور تحقیقات غیر جانبدارانہ طریقہ سے کرائی جائیں۔ اب وفد کسی اور دن پروگرام بنا کرسنبھل کا دورہ کرے گا۔ انہوں کہا کہ اس معاملہ پر خاموش نہیں بیٹھوں گا سب کو بتاؤں گا۔ ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا لیکن جب پروگرام بنے گا تو ہم اس کی اطلاع دیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
28 سالہ صحافی کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں نے پایا کہ ان جگر کے…
دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے کانگریس نے بڑا اعلان کیا ہے اور خواتین کو اپنی…
اس طرح انسویا سینگپتا کانز فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی…
پورٹل کے ذریعے رپورٹ کریں۔ سخت قوانین کو نافذ کرنا اور مشتبہ کیسز کے سلسلے…
کوئلے کے پاؤڈر کو ایک خاص طریقے سے جلایا جاتا ہے، جس میں آئیر ایش…
اتوار کو مغربی تریپورہ میں پکنک منانے کے بعد واپس آتے ہوئے اسکولی بچوں سے…